بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ || "زہران ممدانی" نے پیر کے روز اپنے قبل از انتخابات کے بیانات کو دہراتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم اگلے سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک آئے گا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔
ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران نیتن یاہو کے خلاف سخت موقف اختیار کیے رکھا اور اس کو غزہ میں "جنگی مجرم" اور "نسل کشی کا ذمہ دار" قرار دیا۔
نیویارک کے منتخب میئر نے وعدہ کیا ہے کہ اگر نیتن یاہو نیویارک کا دورہ کرے کا تو اسے وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی بنیاد پر گرفتار کریں گے۔
گوکہ، یہ وعدہ زیادہ تر علامتی لگتا ہے کیونکہ امریکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے تاہم دوسر؛ طرف سے ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ممدانی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اپنے انٹرویو میں، ممدانی نے اس بات پر زور دیا کہ نیویارک ایک "قانون پسند شہر" ہے، یعنی یہ بین الاقوامی قانون کی بھی پاسداری کرتا ہے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کو ضرور نافذ کرے گا، چاہے وہ نیتن یاہو ہو یا روسی صدر ولادیمیر پوتن۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ