28 اگست 2026 - 13:00
روس کا یورپی ممالک کو تیل بردار جہازوں کی ضبطی پر انتباہ

روسی وزارت خارجہ نے یورپی ممالک کی جانب سے روس سے منسلک نام نہاد ’’شیڈو فلیٹ‘‘ کے تیل بردار جہازوں کی ضبطی پر خبردار کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے یورپی ممالک کی جانب سے روس سے منسلک نام نہاد ’’شیڈو فلیٹ‘‘ کے تیل بردار جہازوں کی ضبطی پر خبردار کیا ہے۔

روسی عہدیدار آرتم استودنیکوف نے کہا کہ فرانس اور دیگر یورپی ممالک کی کارروائیاں عالمی تجارت اور آزادانہ جہاز رانی کو متاثر کر رہی ہیں اور اس کے نتائج خود یورپ کے لیے بھی نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے شیڈو فلیٹ  کی اصطلاح کو مغرب کی ایجاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی بحری قوانین میں اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ روسی عہدیدار نے فرانس کی جانب سے روسی تیل بردار جہازوں کی ضبطی کو  بحری قزاقی قرار دیا۔

استودنیکوف کے مطابق ان اقدامات کا بنیادی مقصد روس کی تیل برآمدات کو محدود کرکے اس کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha