8 جون 2026 - 12:29
مآخذ: ابنا
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کواٹر کمانڈر: اسرائیل کو لبنان پر حملے فوری روکنے ہوں گے

خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کواٹر کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان، خصوصاً ضاحیہ بیروت پر حملے جاری رکھے تو اسے سخت اور پچھتاوا پیدا کرنے والے ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کواٹر کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان، خصوصاً ضاحیہ بیروت پر حملے جاری رکھے تو اسے سخت اور پچھتاوا پیدا کرنے والے ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صہیونی جارح رژیم مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، مجرمانہ امریکہ کی حمایت اور بین الاقوامی اداروں کی خاموشی کے سائے میں لبنان کے مظلوم عوام کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ممنوعہ ہتھیاروں،خصوصاً فاسفورس بموں کے استعمال کے ذریعے جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سابقہ وارننگز کے باوجود بچوں کے قاتل صہیونی رژیم نے تمام سرخ لکیریں عبور کرتے ہوئے جنوبی لبنان اور ضاحیہ بیروت پر حملے تیز کر دیے ہیں۔

میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا:ہم پہلے بھی خبردار کر چکے تھے کہ اگر ضاحیہ بیروت میں جرائم میں اضافہ ہوا تو مقبوضہ علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی لبنان اور ضاحیہ پر حملے فوری طور پر بند کرے، بصورتِ دیگر ایران کی جانب سے مزید شدید اور تباہ کن کارروائیاں کی جائیں گی۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ اگر اسرائیل نے اپنے حملے جاری رکھے یا ایران کے اقدامات کا جواب دینے کی کوشش کی تو اسے سخت، تباہ کن اور پچھتاوا پیدا کرنے والے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا، اور یہ کارروائیاں صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ اس کے حامیوں تک بھی پھیل سکتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha