اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سوئٹزرلینڈ کے بورگن اشٹوک ہوٹل میں ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں حالیہ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد اور خطے کی صورتحال سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران مفاہمتی یادداشت کی مختلف شقوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے ایجنڈے میں یادداشت کی شق نمبر ایک اور گیارہ پر عمل درآمد خصوصی طور پر شامل تھا، جن کا تعلق تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے، بالخصوص لبنان میں کشیدگی کے خاتمے، اور ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 12 ارب ڈالر کی رہائی سے ہے۔
اس کے علاوہ مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر چھ کے تحت تعمیر نو سے متعلق 300 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ان معاملات میں پیش رفت اور عملی اقدامات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سوئٹزرلینڈ میں ایران، قطر، پاکستان اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان مختلف سطحوں پر سفارتی مشاورت اور مذاکرات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ