2 جون 2026 - 23:34
امریکی جنگ دوبارہ شروع ہونے سے ہراساں ہیں

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ ایران کے ساتھ امریکی جھڑپوں کے دوبارہ  شروع ہونے کے خوف سے دنیا کے کئی براعظموں میں امریکی افواج کے لئے "حفاظتی انتظامات کی سطح" میں اضافہ کیا گيا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی فوجی حکام نے ـ ایران کے ساتھ جنگ کے دوبارہ دوبارہ شروع ہونے کے خوف سے ـ دنیا کے کئی خطوں میں اپنی افواج کے لئے "حفاظتی انتظامات کی کی سطح" میں اضافہ کر دیا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق، امریکی فوجی حکام نے ـ تنازعات کے سنگین طور پر دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں ـ یورپ اور افریقہ میں، ایک احتیاطی اقدام کے طور پر، اپنی افواج کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے۔

تحفظ میں یہ اضافہ اس حال میں ہؤا ہے کہ ایران نے پیر کے روز، لبنان پر اسرائیل کی جارحیت کے تسلسل اور بنیامین نیتن یاہو کی طرف سے ضاحیہ بیروت پر حملے کی دھمکی کے بعد، ان اقدامات کو جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور زور دیتے ہوئے ایران کے انتہائی شدید جنگی اقدام کی دھمکی دی اور مقبوضہ فلسطینی کے شمالی علاقوں کے آبادکار یہودیوں کو فرمان جاری کیا تھا کہ اگر جان پیاری ہے تو علاقے کو خالی کرو۔

ایران میں مقاومی ذرائع نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایران، لبنان پر حملوں پر احتجاج کے طور پر امریکہ کے ساتھ سفارتی پیغامات کا تبادلہ بند کر دے گا۔

ان دھمکیوں کے بعد، پیڈوفائل امریکی صدر نے نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور اس کو پاگل اور ناشکرا کہہ کر کہہ دیا کہ اپنا فیصلہ فورا واپس لے لے، اور صہیونی ریاست بالآخر بیروت پر اپنے حملے کا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہو گیا اور۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی حکام کے ساتھ اپنی گفتگو اور لبنان پر صہیونی حملے رکنے کی خبر دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha