مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر دورہ پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: میرا برادر اور پڑوسی ملک پاکستان کا دورہ حالیہ پارلیمان کو رہبر انقلاب کی ہدایات کی روشنی اور پارلیمانی سفارت کاری کے دائرے میں، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر جناب ایاز صادق، کی دعوت پر انجام پایا / پاکستان معاشی، ثقافتی اور سلامتی کے میدانوں میں ایران کے لئے تزویراتی اہمیت رکھتا ہے۔
پاکستان نے کم از کم تین حوالوں سے ـ فلسطینی کاز، صہیونی ریاست کی جارحیت کے مقابلے میں دفاع، اور ماضی میں ایران کے تخریب کار بلوائیوں کے معاملے پر ـ تہران کے ساتھ ہم آہنگ موقف اختیار کیا ہے۔
مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے دورہ پاکستان کے موقع پر دوطرفہ پارلیمانی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں اور 'پارلیمانی دوستی کے گروپوں' کے درمیان مسلسل رابطوں کو اسٹراٹیجک تعلقات کو مضبوط کرنے اور پچھلے معاہدوں کو عملی شکل دینے کا ذریعہ قرار دیا۔
مجلس شورائے اسلامی کے ڈپٹی اسپیکر احمد نادری نے امریکہ کے خلاف مقدس دفاع کے حوالے سے مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے نمائندوں کا تجزیاتی بیان اسمبلی کے فلور پر پڑھ کر سنایا۔
مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی IAEA کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا قانون، عملدرآمد کے لئے حکومت کو ارسال کر دیا۔
آج صبح مجلس شورائے اسلامی (اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان) کے اراکین سے ملاقات میں رہبر معظم انقلاب نے دنیا کی دیگر قانون ساز اسمبلیوں کو قانونی حیثیت کے اعتبار سے ایک جیسا قرار دیا، لیکن فرمایا: دنیا کی پارلیمنٹس کے بارے میں فیصلہ کرنے [اور رائے قائم کرنے] کا اصل معیار ان کا حقیقی وزن ہے، یعنی ’مقاصد، سمت اور موقف‘۔ اس لحاظ سے مجلس شورائے اسلامی کا مقام دنیا میں بے مثل ہے۔ البتہ اس عظیم اور باعزت مقام کو برقرار رکھنے کے کچھ ضروری تقاضے اور ضروریات ہیں جن کی پاسداری مجلس کے اراکین کے ذمے ہے۔