بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر کے معاون کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد جعفر اسدی نے صہیونیوں کی نئی شر انگیزی اور ضاحیۂ بیروت پر جارحیت پر ردعمل دکھاتے ہوئے کہا: بلا شبہ یہ جرائم بلا جواب نہیں رہیں گے۔
دفاع پریس کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے چند گھنٹوں میں قدس شریف پر قابض ریاست کی فوج نے ضاحیۂ بیروت پر ایک ہمہ جہت حملہ کیا جس نے بھاری مالی نقصان پہنچایا ہے۔
عبرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ قدس کے قبضہ کار حکومت کی فوج کے اس فضائی حملے میں لبنانی حزب اللہ کے کمانڈروں اور ذمہ دار افراد کے ایک گروپ کو قتل کر دیا گیا ہے۔ فی الحال اس بارے میں کوئی درست اطلاع موجود نہیں ہے؛ لیکن صہیونی حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کو شہید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو بہت غور طلب معاملہ ہے۔
ایک صارف کا رد عمل:
- صہیونیو! بھاری تاوان ادا کرو گے۔
- اسلامی جمہوریہ ایران کی سرخ لکیروں کو عبور کرنا اور ضاحیہ پر حملہ 10 گنا بڑے جواب کا باعث۔
- صہیونی ریاست بھاری قیمت ادا کرے گی۔
- جاؤ ۔۔۔ پناہ گاہوں میں چھپ جاؤ کیونکہ تمہارے فوجی اور معاشی ڈھانچوں پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی بارش ہونے والی ہے۔
- ہم اس موقع کی تلاش میں تھے کہ ٹرمپ کے روز پیدائش کا تحفہ میزائلوں کے وارہیڈز میں پیک کرکے حیفا اور تل ابیب روانہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ