8 جون 2026 - 12:40
مآخذ: ابنا
اسرائیل جنوبی لبنان اور ضاحیہ پر حملے بند کرے، ورنہ سخت جواب ملے گا

مرکزی ہیڈ کواٹر خاتم الانبیا ء کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج فوری طور پر جنوبی لبنان اور ضاحیہ بیروت پر حملے بند کرے، بصورتِ دیگر اسے شدید اور تباہ کن ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی ہیڈ کواٹر خاتم الانبیا ء کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج فوری طور پر جنوبی لبنان اور ضاحیہ بیروت پر حملے بند کرے، بصورتِ دیگر اسے شدید اور تباہ کن ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 قرارگاہ خاتم الانبیاءؐ کے ترجمان کرنل ذوالفقاری نے ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے حوالے سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا:اسلامی جمہوریہ ایران کی سابقہ وارننگز کے باوجود، بچوں کے قاتل صہیونی رژیم نے تمام سرخ لکیریں عبور کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں اپنے حملوں میں اضافہ کیا اور ضاحیہ بیروت کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پہلے ہی خبردار کر چکا تھا کہ اگر ضاحیہ بیروت میں جارحیت اور جرائم میں اضافہ ہوا تو مقبوضہ علاقوں میں موجود اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

کرنل ذوالفقاری نے زور دے کر کہا:“صہیونی فوج کو جنوبی لبنان اور ضاحیہ پر حملے فوری طور پر روکنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے ان حملوں کا دائرہ وسیع کیا یا ایران کے اقدامات کا جواب دینے کی کوشش کی تو اسے زیادہ سخت، فیصلہ کن اور پچھتاوا پیدا کرنے والے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیان کے مطابق ایسی صورت میں اسرائیلی رژیم اور اس کے حامیوں کے خلاف وسیع اور تباہ کن کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha