27 جولائی 2026 - 17:16
مآخذ: ابنا
سعودی عرب کی تیل پائپ لائنوں پر بڑے ڈرون حملے:یمن

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کی خام تیل کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی اہم پائپ لائنوں پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کی خام تیل کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والی اہم پائپ لائنوں پر وسیع پیمانے پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ متعدد ڈرونز نے مشرق۔مغرب تیل پائپ لائن کے حساس اور اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنایا۔ یہ پائپ لائن مشرقی سعودی عرب کے تیل کے ذخائر سے خام تیل کو بحیرۂ احمر میں واقع ینبع بندرگاہ تک منتقل کرتی ہے۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی سعودی عرب کی جانب سے یمن کی فضائی حدود میں ڈرونز کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha