بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
- واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے سیٹلائٹ تصاویر کے درست تجزیئے کی بنیاد پر، ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں نے خطے میں امریکی افواج کے زیر استعمال 15 اڈوں میں کم از کم 228 فوجی ڈھانچوں اور آلات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے یا انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔
- اس رپورٹ کے مطابق، ابتدائی دعوؤں کے برعکس، ہوائی جہازوں کے ہینگرز، چھاؤنیاں، ایندھن کے ذخائر، جدید ریڈار سسٹمز اور فضائی دفاع (جیسے AN/TPY-2 ریڈار) کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔
- واشنگٹن پوسٹ نے اس تفصیلی جائزے کے لئے ایرانی ذرائع کی شائع کردہ 100 سے زیادہ اعلیٰ ریزولیوشن والی سیٹلائٹ تصاویر کا یورپی یونین (کوپرنیکوس) اور امریکی کمپنی پلینٹ (Planet) کی سیٹلائٹ تصاویر سے موازنہ کیا ہے اور ایرانی تصاویر کی تصدیق کی ہے۔
* تو آپ صارف محترم بتائیں کہ امریکی اور صہیونی ایرانی جوابی حملوں میں ہونے والے اپنے نقصانات چھپا کیوں رہے ہیں؟ کیا جیتنے والے حملہ آوروں کا اسٹائل یہی ہوتا ہے، یا نہیں بات کچھ اور ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ