اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کی سہ پہر ہونے والی اس گفتگو میں عراقچی اور جوزف عون نے لبنان اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان پر اسرائیلی حکومت کے حملوں اور جارحیت کو روکنے اور ملک کے جنوبی علاقوں پر قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے لبنانی صدر کو گزشتہ چند ہفتوں اور دنوں کے دوران ایران کی سفارتی سرگرمیوں اور کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
دوسری جانب، لبنان کے صدر جوزف عون نے خطے کے بحرانوں کے حل کے لیے سفارتی راستوں کو ترجیح دینے اور ان کی ضرورت پر زور دیا۔
گفتگو میں ایران اور لبنان کی حکومتوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دونوں ممالک کے حکام کے درمیان رابطوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ