3 مئی 2026 - 04:03
ایران پر مسلط کردہ جنگ کے اخراجات امریکہ کے لئے ویتنام سے بڑھ کر + اہم نکات

امریکہ ویتنام میں 22 سالہ طویل جنگ میں ہار گیا، اس بار ایک 40 روزہ جنگ میں ایک اقتصادی فرسودگی کی حکمت عملی کے سامنے مغلوب ہوگیا / امریکہ کے اصل نقصانات کا صرف اسی وقت اندازہ لگایا جا سکے گا جس دن یہ جنگ ختم ہوگی، سرکش امریکی سلطنت اپنی اوقات کا ادراک کر سکے گا،  اور اپنی بساط پوری دنیا سے لپیٹ لے گی۔ اس وقت خلیج فارس اور مغربی ایشیا سے اس کی بساط لپیٹنے کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکہ ویتنام میں 22 سالہ طویل جنگ میں ہار گیا، اس بار ایک 40 روزہ جنگ میں ایک اقتصادی فرسودگی کی حکمت عملی کے سامنے مغلوب ہوگیا۔

40 روزہ جنگ نے واشنگٹن کے خزانے پر ایک ٹریلین (1000 ارب) ڈالرکا بوجھ ڈال دیا، جبکہ ویتنام کی جنگ 22 سال تک جاری رہی اور امریکہ نے وہاں ایک کروڑ 20 لاکھ ٹن (دوسری عالمی جنگ سے چار گنا زیادہ) بم گرائے، اور اپنے 58000 فوجی مروا دیئے، اور، آج کے حساب سے افراط زر کی بنیاد پر، مجموعی طور پر 3 ٹریلین ڈالر خرچ کئے۔

اہم نکات:

آزاد ذرائع کے مطابق، ایران پر مسلط کردہ جنگ سے امریکی معیشت کو کئی ٹریلین ڈالر کا نقصان ہؤا ہے جس میں اسٹاک ایکسچینج کو ہونے والا نقصان، فضائی کمپنیوں کی بندش، اردن، مقبوضہ فلسطین، عراق، کویت، سعودی عرب، امارات، بحرین اور قطر میں امریکیوں کے کھربوں کے اثاثوں پر پڑنے والی ضربوں سے ہونے والے نقصانات بھی شامل ہیں جبکہ اس جنگ کے نتیجے میں عالمی معیشت بھی تقریبا دو ٹریلین ڈالر کے خسارے سے دوچار ہوئی ہے جبکہ آبنائے ہرمز کے امریکی محاصرے کی وجہ سے بڑھتے ہوئے نقصانات بھی نظرانداز کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ چنانچہ امریکہ کے اصل نقصانات کا صرف اسی وقت اندازہ لگایا جا سکے گا جس دن یہ جنگ ختم ہوگی، سرکش امریکی سلطنت اپنی اوقات کا ادراک کر سکے گا،  اور اپنی بساط پوری دنیا سے لپیٹ لے گی۔ اس وقت خلیج فارس اور مغربی ایشیا سے اس کی بساط لپیٹنے کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

صہیونی ریاست کے پہنچنے والے نقصانات کا بھی اسی بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سابق صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینت نے اعتراف کیا ہے کہ "اسرائیل ٹوٹ رہا ہے"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha