بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:
بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ
﴿وَقَٰتِلُوهُمۡ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتۡنَةࣱ﴾
اسلامی ایران اسلامی کی بہادر اور تاریخ ساز قوم!
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس کے مجاہدین نے قادر مطلق اور ظالموں کو کچل دینے والے اللہ پر توکل کرتے ہوئے، آپریشن نصر2 کی 24 لہر کے امتداد میں، صوبہ خوزستان میں واقع کل دارخوئین میں زیر تعمیر اور غیر فوجی تنصیبات پر طفل کُش امریکی فوج کے حملے کے جواب میں، بحرین میں امریکی کمپنی ایمیزون کے مرکزی ڈیٹا انفراسٹرکچر کو متعدد کروز میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
جارح دشمن کو سزا دینے کے لئے ہونے والی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تکمیلی رپورٹس آپ عظیم قوم کی خدمت میں پیش کی جائیں گی۔
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ