21 جولائی 2026 - 18:14
جنوبی لبنان کے قصبے زوطر الغربیہ میں لبنانی فوج کی تعیناتی شروع

لبنانی فوج نے صوبہ نبطیہ کے قصبے زوطر الغربیہ میں اپنی فوجی نفری کی تعیناتی شروع کر دی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سکیورٹی صورتحال معمول پر آنے تک علاقے میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنانی فوج کی کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں فوجی ذمہ داریوں کے تسلسل کے تحت آج صبح سے زوطر الغربیہ میں فوجی دستوں کی تعیناتی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ اقدام لبنان ملٹری کوآرڈینیشن گروپ (MCG4L) کے ساتھ ہونے والی پیشگی ہم آہنگی کے بعد کیا گیا ہے اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں فوج کی مرحلہ وار تعیناتی کے منصوبے کا حصہ ہے۔

لبنانی فوج نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سکیورٹی صورتحال مکمل طور پر معمول پر آنے تک زوطر الغربیہ کا رخ نہ کریں اور اپنی حفاظت کے لیے علاقے میں تعینات فوجی دستوں کی ہدایات اور حفاظتی احکامات پر مکمل عمل کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha