21 جولائی 2026 - 23:44
امریکی نظاموں اور ریڈاروں کی سیاہ رات کے سلسلے میں علاقے کی 'ریڈار صفائی مہم'

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا کہ امریکی ریڈاروں اور دفاعی نظاموں کے لئے سیاہ رات رقم کرنے کا سلسلہ، اور علاقے میں 'ریڈار صفائی مہم' جاری رکھتے ہوئے، کویت کے احمد الجابر امریکی اڈے میں ایک پیشگی انتباہی ریڈار، ایک میزائل دفاعی ریڈار سسٹم، ایک FPS117 ریڈار وغیرہ کو نیست و نابود کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللّٰهِ قَاصِمِ الْجَبَّارِینَ

﴿وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ﴾

ایران اسلامی کی شریف اور نجیب قوم!

حسینیؑ شعائر کی ادائیگی کی مجالس اور مراسمات میں آپ کی دعائے خیر سے طاقتور ایران کے غیورفرزندوں نے بے بس دشمن پر زبردست ضربیں لگائیں اور خطے میں امریکی ریڈاروں اور دفاعی نظاموں کے لئے سیاہ رات رقم کرنے کا سلسلہ [اور خطے میں دشمن کے ریڈاروں کا صفایا کرنے <ریڈار صفائی مہم>] جاری رکھتے ہوئے، کویت کے احمد الجابر اڈے میں ایک پیشگی انتباہی ریڈار، ایک میزائل دفاعی ریڈار سسٹم، ایک FPS117 ریڈار، ایک پیٹریاٹ دفاعی نظام اور فضائی دفاع سے متعلق سیٹلائٹ مواصلاتی نظام، جو طفل کُش امریکی فوج سے تعلق رکھتے تھے، کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

اس 'ریڈار صفائی مہم' کے ساتھ، دشمن کو ہماری طرف سے ڈرونز اور میزائلوں کی مزید فیصلہ کن اور زبردست لہروں کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha