اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور، مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا دفاعی نظریہ واضح ہے اور ملک یا اس کے بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے ہر حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔
عراقچی نے مزید خبردار کیا کہ جو بھی فریق ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے میں شریک ہوگا یا اس کی کسی بھی شکل میں حمایت کرے گا، اسے ایران ایک جائز ہدف تصور کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ