اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہیکہ کہ اس کی زمینی فورسز نے کویت میں واقع عریفجان میں امریکی فوج کے لاجسٹک سپورٹ مرکز کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
بیان کے مطابق اسی کارروائی کے دوران علی السالم امریکی اڈے کے ریڈار نظام کو بھی ڈرون حملے میں تباہ کرنے کا کہا گیا، جبکہ اسلحہ کی مرمت و دیکھ بھال کے ایک گودام اور ڈرون ہینگر کو بھی نشانہ بنانے کا کہا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کی جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان ممالک کو بھی خبردار کیا جن کی سرزمین امریکی فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ