16 جولائی 2026 - 17:07
مآخذ: ابنا
سپاہ نے خیبر شکن بیلسٹک میزائلوں سے اردن میں امریکی کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا

ایران کے  سپاہ پاسداران نےاپنے بیان میں کہا ہیکہ اس نے اردن کے علاقے الازرق میں واقع امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور جنگی طیاروں کے ہینگر کو خیبر شکن بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے  سپاہ پاسداران نےاپنے بیان میں کہا ہیکہ اس نے اردن کے علاقے الازرق میں واقع امریکی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور جنگی طیاروں کے ہینگر کو خیبر شکن بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

سپاہ پاسداران کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اپنے بیان نمبر 16 میں کہا کہ یہ کارروائی "آپریشن نصر 2" کی آٹھویں لہر کے دوران کی گئی، جس میں دو مرحلوں پر مشتمل میزائل حملے کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی گزشتہ شب ایران پر مبینہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی، جن میں ایران کے مختلف مقامات، بشمول ایک بچوں کے کینسر اسپتال کے اطراف، کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں اردن کے عوام سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سرزمین کو امریکی فوجی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں اور امریکی مفادات کے خلاف مزاحمت کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha