بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ کونسل آن فارن ریلیشنز تھنک ٹینک کے قلمکار اور تجزیہ کار، اسٹیون کوک نے "وقت آ گیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ مشرق وسطیٰ چھوڑ دے (یا 'امریکہ خلیج فارس سے بھاگنے پر مجبور کیوں ہے؟')" کے عنوان سے ایک مضمون میں، ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجی کارروائی کو اسٹراٹیجک کامیابی سے عاری قرار دیا اور لکھا کہ اس جنگ کا اصل نتیجہ خطے میں امریکہ کی پوزیشن کا استحکام نہیں، بلکہ نتیجہ مشرق وسطیٰ سے واشنگٹن کے بتدریج انخلا کے عمل کی تقویت ہے۔
حصۂ سوئم:
امریکی سیاسی ماحول میں، مشرق وسطیٰ اب کوئی دلچسپ موضوع نہیں ہے
- مشرق وسطیٰ اب امریکی داخلی سیاست میں کوئی کامیاب اور دلچسپ موضوع نہیں ہے۔
- موجودہ حالات میں، واشنگٹن میں ایک دو جماعتی اتفاق رائے قائم ہو گیا ہے جس کی بنیاد پر، امریکہ کو مزید مہنگے علاقائی تنازعات سے دور رہنا چاہئے۔
- اگرچہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز بہت سے معاملات میں اختلاف رکھتے ہیں، لیکن دونوں دھارے کسی نہ کسی طرح مشرق وسطیٰ پر امریکہ کا انحصار کم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں؛
- ڈیموکریٹس توانائی کی منتقلی اور عالمی فوسل فیول پر انحصار کم کرنے کے تناظر میں؛ اور ریپبلکنز اس سوال کے تناظر میں کہ امریکہ کو ابھی تک خلیج فارس کی سلامتی کا ضامن کیوں رہنا چاہئے، جب کہ وہ خود دنیا کا سب سے بڑا تیل اور گیس پیدا کرنے والا ملک ہے! اور یوں دونوں جماعتیں مشرق وسطی میں امریکی موجودگی کے خلاف ہو گئے ہیں۔
- ایسے ماحول میں، خطے میں امریکہ کے تباہ شدہ اڈوں، آلات اور انفراسٹرکچر کی تعمیر نو پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کے لئے جواز پیش کرنا بہت مشکل ہے؛ وہ بھی ایسی جنگ کے بعد جو غلط اور غیر مقبول تھی۔
- [اسٹیون کوک کے بزعم] مستقبل کے لئے سب سے زیادہ ممکن منظر نامہ، امریکہ کا مکمل اور فوری انخلا نہیں، بلکہ فوجی موجودگی کے ایک محدود تر نمونے کی طرف واپسی ہے:
> خطے میں طیارہ بردار جہازوں کی متواتر گردش،
> بحرین میں باقی ماندہ بحری موجودگی کا امتداد اور شاید
> اردن میں ایک فضائی یونٹ کی تعیناتی۔
یہ موجودگی اگرچہ غیر اہم نہیں، لیکن اس ڈھانچے سے بنیادی فرق رکھتی ہے جو امریکہ نے حالیہ دہائیوں میں اس خطے میں قائم کیا تھا۔
- اس تبدیلی کا مطلب "کارٹر ڈاکٹرائن" اور "ریگن ترمیم" کا عملی خاتمہ ہے؛ دو فریم ورکس جو دہائیوں تک، توانائی کے آزاد بہاؤ کے دفاع اور علاقائی خطرات کے مقابلے کو، امریکہ کے بنیادی مفاد کے طور پر متعارف کراتے تھے!
- ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ نے خطے میں امریکی موجودگی کی بنیاد بننے والے اس نقطہ نظر کو تقویت دینے کے بجائے، اس کے بارے میں امریکی پالیسی سازوں کے شکوک و شبہات میں اضافہ کیا ہے۔ نتیجتاً،
- امریکی موجودگی، جو "مشرق وسطیٰ میں امریکی دور" کہلاتی تھی، وہ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو رہی ہے اور وہ امریکی دور اختتام پذیر ہو رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ: رضا حسینی
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ