29 جون 2026 - 08:53
ہم امریکی-صہیونی کی عہدشکنی سے نمٹنے کے لئے فیصلہ کن اقدام کریں گے، عراقچی /  عراقی پارلیمان کے اسپیکر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: ایران مقابل فریقوں کی عہدشکنی کے مقابلے میں فیصلہ کن انداز سے عمل کرے گا۔/ عراقچی نے عراقی پارلیمان کے اسپیکر سے بھی بات چیت کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بغداد میں عراقی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اپنی مشاورت کے سلسلے میں، اتوار کی شام عراق کے صدر نزار آمیدی (Nizar Amidi) سے ملاقات اور بات چیت کی۔

انھوں نے اس ملاقات میں عراق کی نئی حکومت کی تشکیل پر عراقی صدر کو مبارکباد دی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اس عزم پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں میں عراق کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔

اس ملاقات میں، فریقین نے مختلف سیاسی، اقتصادی، سیکورٹی اور عوامی شعبوں میں ایران-عراق کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر مشاورت کی۔

اس ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال اور ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی ریاست کی جارحیت کے نتائج، بشمول آبنائے ہرمز پر امریکہ کی طرف سے مسلط کردہ عدم تحفظ، کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے جنگ کے خاتمے کے مفاہمت نامے کی شقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: امریکہ اور صہیونی ریاست کی جانب سے اس مفاہمت کی بعض شقوں کی خلاف ورزی، ـ خاص طور پر پہلی شق کی خلاف ورزی، ـ خطے میں امن و استحکام کی بحالی میں ایک سنگین رکاوٹ ہے۔

انھوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران "ذمہ داری کے مقابلے میں ذمہ داری" کے اصول کی بنیاد پر، نیک نیتی کے ساتھ، مفاہمت کی شقوں کے نفاذ کی پیروی کر رہا ہے لیکن سامنے والے فریقوں کی عہدشکنی کے مقابلے میں بھی فیصلہ کن انداز سے عمل کرے گا۔

عراقی صدر نزار آمیدی نے، بیرونی جارحیت کے مقابلے میں، عراقی عوام اور حکومت کی طرف سے ایرانی عوام اور حکومت کی حمایت پر مبنی اصولی مؤقف کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں خطے کے ممالک کو مزید ہم آہنگی کی ضرورت ہے تاکہ پورے مغربی ایشیا میں امن اور استحکام قائم ہو سکے۔

اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کے وزیر خارجہ نے عراقی حکومت اور عوام کی طرف سے، مقامات مقدسہ کے لاکھوں ایرانی زائرین کی شایان شان میزبانی پر عراق کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عراق میں انقلاب اسلامی کے رہبرِ شہید کی تشییع جنازہ کو ایران اور عراق کی دو قوموں کے درمیان ہمدردی اور دوستی کو تقویت پہنچانے کا بے مثال موقع قرار دیا اور اس سلسلے میں بہترین انتظامات کے لئے عراقی حکومت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

عراقی پارلیمان کے اسپیکر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اتوار کی شام عراقی پارلیمان کے اسپیکر ہیبت الحلبوسی سے بھی ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کہا: مغربی ایشیا میں پائیدار امن و امنیت کے لیے اجتماعی سلامتی کی ضرورت ہے۔

سید عباس عراقچی نے اس موقع پر عراق کی نئی حکومت کے لئے کامیابی کی دعا کرتے ہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور پارلیمانی سفارت کاری اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان تعامل، اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لئے ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انھوں نے کہا:مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کے قیام کے لئے گذشتہ ایک سال کے تجربات پر مبنی نئے نقطہ نظر کی ضرورت ہے اور ہمیں امید ہے کہ خطے کے ممالک باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر اجتماعی سلامتی کے قیام کی کوشش کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha