اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکہا ہے کہ ایران امریکا مفاہمتی یادداشت میں بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق کوئی بات نہیں، دہرا معیار نہیں ہونا چاہئے، معاہدے کو سبوتاژ کرنے والے بہت ہیں، ہم اس معاہدے کو خراب کرنے والوں کے سامنے آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہونگے، پاکستان پائیدار معاہدے تک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کی امن کوششیں نہ ہوتی تو ہم آج یہاں نہ ہوتے، دونوں ممالک یکجان دو قالب ہیں، منزل ایک ہی ہے، ایران میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے منگل کو یہاں دو طرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں مفاہمتی یادداشت پر اظہار تشکر کیلئے ایرانی صدرمسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اعلی سطح وفد کے ہمراہ جب اسلام آباد پہنچے تو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نےانکا نورخان ایئر بیس پر شاندار استقبال کیا ، انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے بھی انہیں سلامی پیش کی۔
بعدازاں صد رمسعود پزشکیان نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں اور پاک ایران تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا، اس موقع فیلڈ مارشل نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور تعمیری سفارتکاری کے فروغ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ،صدر زرداری نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے خوشی و غم میں ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا مظہر ہے۔
آپ کا تبصرہ