25 نومبر 2026 - 00:51
2 | چھوٹے وعدے، جو بڑے وعدوں پر ایمان کا سرچشمہ ہیں

ایمان، محض اللہ تعالیٰ کا وجود ماننے کا نام نہیں؛ بلکہ اُس مستقبل کے سامنے ایک قسم کا سکون ہے جسے وہی اللہ تعالیٰ متعین  فرمائے گا۔ جو انسان، اللہ کے وعدوں پر یقین رکھتا ہے، وہ اپنی زندگی کے حساب کتاب میں اِس اطمینان کے لئے جگہ بنا لیتا ہے کہ مشکلات و مسائل راستے یا مشن کا اختتام نہیں ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایمان، محض اللہ تعالیٰ کا وجود ماننے کا نام نہیں؛ بلکہ اُس مستقبل کے سامنے ایک قسم کا سکون ہے جسے وہی اللہ تعالیٰ متعین  فرمائے گا۔ جو انسان، اللہ کے وعدوں پر یقین رکھتا ہے، وہ اپنی زندگی کے حساب کتاب میں اِس اطمینان کے لئے جگہ بنا لیتا ہے کہ مشکلات و مسائل راستے یا مشن کا اختتام نہیں ہیں۔

دوسری قسط:

جنت کو ایمان اور نیک عمل کا انجام قرار دیتا ہے:

"وَالَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَداً وَعْدَ اللّهِ حَقّاً وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللّهِ قِيلاً؛

اور جو لوگ ایمان لاتے ہیں اور نیک اعمال بجا لاتے ہیں عنقریب ہم انہیں ایسی جنتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، وہ وہاں ابد تک ہمیشہ رہیں گے، اللہ کا سچا وعدہ ہے اور بھلا اللہ سے بڑھ کر بات کا سچا کون ہو سکتا ہے؟۔" (نساء - 122)

اور منافقوں اور کافروں کے لیے عذاب کا ذکر کرتا ہے:

"وَعَدَ الله الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا هِيَ حَسْبُهُمْ وَلَعَنَهُمُ اللّهُ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ؛

اللہ نے منافق مردوں اور عورتوں اور کافروں سے آتش جہنم کا وعدہ کر رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، یہی ان کے لئے کافی ہے اور اللہ نے ان پر لعنت کر دی ہے اور ان کے لئے برقرار رہنے والا عذاب ہے۔" (توبہ - 68)

لیکن وعدوں کے بیان کے ساتھ ایک اہم سوال بھی سامنے آتا ہے: اُن وعدوں کے سامنے کیسے ثابت قدم اور مطمئن رہا جائے جن کی تکمیل کبھی کبھی وقت طلب ہوتی ہے؟

دریائے نیل؛ اعتماد کا امتحان

مذکورہ سوال کا ایک قرآنی جواب موسیٰ (علیہ السلام) کی والدہ کے واقعے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے سامنے ایک نوزائیدہ بچہ ہے، جس کی جان خطرے میں ہے؛ لیکن اللہ کا حکم اُنہیں ایک مشکل اقدام کی طرف بلاتا ہے: بچے کو دودھ پلا دیں اور جب خطرہ لاحق ہو تو انہیں نیل کے سپرد کر دیں۔ اسی وقت اللہ اُسے دو وعدے دیتا ہے: موسیٰ (علیہ السلام) اپنی ماں کے پاس واپس آئیں گے اور آگے چل کر نبیوں میں سے ہونگے:

"وَأَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ مُوسَى أَنْ أَرْضِعِيهِ فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِّ وَلَا تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ وَجَاعِلُوهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ؛

اور ہم نے مادر موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ انہیں دودھ پلائیں اور جب ان کے بارے میں خوف محسوس کریں تو انہیں دریا میں ڈال دیں اور بالکل خوف اور غم نہ کریں، ہم انہیں تمہاری طرف پلٹانے والے اور انہیں پیغمبروں میں سے قرار دینے والے ہیں۔" (قصص - 7)

ماں اپنی بیٹی کو بچے کے پیچھے بھیجتی ہیں۔ موسیٰ (علیہ السلام) فرعون کے محل میں پہنچتے ہیں اور فرعون کی بیوی کی تجویز پر پرورش کے لئے چنے جاتے ہیں؛ لیکن دایوں سے دودھ قبول نہیں کرتا۔ آخرکار موسیٰ (علیہ السلام) کی بہن تجویز دیتی ہیں کہ ان کی والدہ اس بچے کو دودھ پلائے اور بچہ دوبارہ ماں کی گود میں واپس آ جاتا ہے۔ اِس طرح پہلا وعدہ حیرت انگیز واقعات کے بیچوں بیچ، پورا ہو جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بقلم: محمد علی فانی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha