3 جولائی 2026 - 19:58
سید الشہید القائد الخامنہ ای کی تشییع میں شرکت کی اہمیت، صہیونیوں سے جنگ سے کم نہیں، تحریک نجباء

عراق کی مقاومتی تحریک "حرکۃ النجباء کے سیکرٹری جنرل نے رہبر انقلاب اسلامی کی تشییع جنازہ میں شرکت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنایا جانا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ عراق کی تحریک نجباء کے سیکرٹری جنرل، شیخ اکرم الکعبی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے رہبر شہید دور حاضر کے یزیدیوں ـ یعنی امریکہ اور اسرائیل ـ کے ہاتھوں شہید ہوئے اور ان کی تشییع کر مراسمات میں شرکت ظالم دشمن کی آنکھ میں کانٹے کے مترادف ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'مرگ بر امریکہ' اور 'مرگ بر اسرائیل' کے نعرے لگانا، اس تیر کے مترادف ہے جو ان کی سازشوں، جھوٹ اور جرائم کو نشانہ بناتا ہے۔

عراق کی تحریک نجباء کے سیکرٹری جنرل نے زور دے کر کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے رہبر شہید کے پاکیزہ پیکر کی تشییع کے مراسمات میں عوام کی شرکت، صہیونیوں سے جنگ کے برابر قیمتی ہے۔

واضح رہے کہ آج روز جمعہ (3 جولائی 2026ع‍) کی صبح کو، اسلامی انقلاب کے رہبر رہنما کے پیکر مبارک کے تہران کے مصلائے امام خمینی(رح) پہنچنے کے موقع پر، دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات، علماء، مفکرین اور مذہبی شخصیات کی ایک جماعت نے اس مراسمات میں شرکت کرکے ان کے پاکیزہ پیکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر چین، ہندوستان، روس، پاکستان، ناروے، سری لنکا، انگلستان، کمبوڈیا، یونان، سویڈن، میانمار اور تھائی لینڈ، انڈونیشیا، عراق، سعودی عرب، قطر، مصر، لبنان، سربیا، ترکمانستان، قازقستان، افغانستان اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات، علماء اور مذہبی دانشوروں کے وفود نے انقلاب کے رہبر شہید کے پیکر کے پاس حاضر ہو کر، فاتحہ خوانی اور اظہار ہمدردی کے ساتھ، امت اسلامیہ کے دفاع اور مظلوم قوموں کی حمایت میں ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha