اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق، عراقچی نے ایران کے مختلف علاقوں پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے منشور اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے امریکی حکام کے بیانات کو واشنگٹن کی مبینہ وعدہ خلافی اور جنگجویانہ پالیسیوں کا مظہر قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی امریکی مہم جوئی کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔ وزیر خارجہ نے اس موقع پر ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ایرانی عوام اور مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ کا تبصرہ