بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آج ہفتہ (4 جولائی 2026ع) کو چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق، چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین "ہی وی" جو تہران میں رہبر شہید حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای کی سے وداعی تقریب میں چین کی نمائندگی کر رہے تھے، نے اس دورے کے موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی ہے۔
ہی وی نے اس ملاقات میں کہا: "ایران اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 55 سالوں میں، چین اور ایران کے تعلقات ایک مستحکم اور صحت مند عمل سے گذرے ہیں۔"
انھوں نے کہا: "چین کا ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم غیر متزلزل ہے اور دو طرفہ تعلقات کا راستہ تبدیل نہیں ہوگا۔"
چینی عہدیدار نے مزید کہا: "بیجنگ تہران کے ساتھ تعاون میں دونوں ممالک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی پائیدار اور طویل مدتی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔"
جمعہ کو ایران اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی سیاسی اور سماجی شخصیات نے مصلائے امام خمینی میں حضرت آیت اللہ العظمی امام شہید سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انقلاب کے شہید رہنما سے الوداعی عوامی مراسمات کا باضابطہ آغا آج (ہفتہ، 4 جولائی 2026ع) صبح 6 بجے مصلائے امام خمینی(رح) ہؤا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ