25 نومبر 2026 - 01:43
ڈاکٹر فخری زادہ سے ڈاکٹر گلشنی تک؛ ایک ہفتہ سائنس اور ایمان کے لئے

پروفیسر مہدی گلشنی کی وفات ـ جو ایک ممتاز ماہرِ طبیعیات اور سائنس کے فلسفی تھے ـ ایک ایسے مفکر کا فقدان ہے جو تجرباتی سائنس کی سرحدوں سے آگے سوچتے تھے۔ ان کی بنیادی فکر، سائنس، دین، فلسفے اور روحانیت کے درمیان تعلق سے عبارت تھی۔ ان کا ماننا تھا کہ علم کو وجود کے بنیادی سوالات، مقصدِ خلقت اور انسان کی اخلاقی ذمہ داری سے الگ نہیں ہونا چاہئے، اور وہ سائنسی عقل اور توحیدی نظریۂ حیات کے درمیان گہرا ربط پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہتے تھے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ پروفیسر مہدی گلشنی کی وفات ـ جو ایک ممتاز ماہرِ طبیعیات اور سائنس کے فلسفی (Philosopher of science) تھے ـ ایک ایسے مفکر کا فقدان ہے جو تجرباتی سائنس (Experimental Science) کی سرحدوں سے آگے سوچتے تھے۔ ان کی بنیادی فکر، سائنس، دین، فلسفے اور روحانیت کے درمیان تعلق سے عبارت تھی۔ ان کا ماننا تھا کہ علم کو وجود کے بنیادی سوالات، مقصدِ خلقت اور انسان کی اخلاقی ذمہ داری سے الگ نہیں ہونا چاہئے، اور وہ سائنسی عقل اور توحیدی نظریۂ حیات کے درمیان گہرا ربط پیدا کرنے کے لئے کوشاں رہتے تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر مہدی گلشنی اپنی کتاب "از علم سکولار تا علم دینی" (سیکولر سائنس سے دینی سائنس تک) میں زور دیتے ہیں کہ "دینی سائنس معنی خیز ہے اور سیکولر سائنس نتائج کے لحاظ سے بہت زیادہ زرخیز ہے۔"

ڈاکٹر گلشنی کی دیگر تصنیفات میں، جن میں "قرآن و علوم طبیعت (قرآن اور طبیعی علوم)" اور "آیا علم می تواند دین را نادیده بگیرد؟" (کیا سائنس دین کو نظر انداز کر سکتی ہے؟) شامل ہیں، جن میں وہ سائنس کی فلسفیانہ اور روحانی بنیادوں پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

کچھ عظیم لوگ وقت گذرنے کے ساتھ مدھم پڑ جاتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں کہ جتنا وقت گذرتا ہے، ان کی سوچ کی عظمت اتنی ہی زیادہ واضح ہوتی جاتی ہے۔

یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے زمانے سے آگے سوچتے ہیں اور ان کے خیالات آج سے زیادہ کل کے ہوتے ہیں۔

پروفیسر گلشنی بھی اسی قسم کے مفکرین میں سے تھے؛ ایک ایسے سائنسدان جنہیں ـ شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ جیسی شخصیات کی طرح ـ سائنس کو فلسفے، عرفان، ایمان اور روحانیت سے جوڑنے کی فکر تھی، اور ان کا ماننا تھا کہ سائنسی ترقی کو مادی کامیابیوں سے آگے، انسان کی رفعت اور تہذیب و تمدن کی راہ میں "معنی" تلاش کرنا چاہئے۔

کتنا مناسب ہوگا کہ 21 نومبر آبان (پروفیسر مہدی گلشنی کے یوم وفات) سے لے کر 28 نومبر آذر (ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے یوم شہادت) تک کے وقفے کو "ہفتۂ علم و ایمان" (سآئنس اور ایمان کا ہفتہ) کا نام دیا جائے؛ ایک ہفتہ ان سائنسدانوں کی سوچ کو دوبارہ پڑھنے کے لئے جو سائنس  کو حکمت، عرفان اور روحانیت سے جوڑنا چاہتے تھے، اور یوں شاید وقت گذرنے کے ساتھ ان کی دور اندیش سوچ کی اہمیت مزید واضح ہو جائے۔

کچھ انسان تاریخ میں رہ جاتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں کہ جن کی عظمت و رفعت کے ادراک کے لئے، تاریخ کو آگے بڑھنا پڑتا ہے، کیونکہ وہ وقت سے کہیں آگے ہوتے ہیں، اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھہ ان کی عظمت پہچانی جاتی ہے۔

دعا ہے کہ ان کی یاد برقرار اور ان کی سوچ قائم و دائم رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: سید محمد حسین راجی

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha