21 جون 2026 - 02:17
جنوبی لبنان میں شدید جھڑپیں/ صہیونی ہلاکتوں میں اضافہ

گذشتہ رات جنوبی لبنان کے علاقے علی الطاہر میں جھڑپوں کے دوران، ایک صہیونی حکومت کا فوجی مارا گیا اور ۱۱ دیگر فوجی حزب اللہ کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ موصولہ رپورٹوں کے مطابق، صہیونی ریاست کی فوج کے 'زخمیوں' کی تعداد کل سے لے کر اب تک علی الطاہر پہاڑی کے ارد گرد جھڑپوں کے محور میں ۳۴ تک پہنچ گئی ہے؛ یہ اعدادوشمار اس علاقے میں جاری جھڑپوں کی شدت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صہیونی فوج نے جمعہ کو بھی جنوبی لبنان کی جھڑپوں میں ایک بٹالین کمانڈر سمیت 5 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت اور ۱۷ دیگر فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا؛ جبکہ صہیونی ریاست کبھی بھی اپنے ہلاکت شدگان کی تعداد نہیں بتاتی اور معلوم نہیں ہے کہ اس بار فی النار ہونے والے صہیونی فوجیوں کی اصل تعداد کتنی تھی۔

اسی دوران، مقبوضہ علاقوں کے شمالی محاذ سے موصولہ رپورٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ صہیونی فوج اور حزب اللہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ اور میدانی کارروائیاں جاری ہیں اور سرحدی علاقوں میں کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha