15 فروری 2026 - 21:48
امریکہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا ہے

مشہور عرب صحافی عبدالباری عطوان نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا: ذرائع ٹرمپ کی ہلڑبازیوں اور دھمکیوں سے بھرے ہوئے ہیں، لیکن یہ سب صرف ایک نفسیاتی جنگ ہے اس حقیقت کو چھپانے کے لئے کہ امریکہ ایران سے ڈرتا ہے / ایرانی ایک 10 سے 15 ہزار سالہ تاریخ کے وارث ہیں جو صرف ایک ٹوئیٹ پیغام سے دھوکہ نہیں کھاتے، حالانکہ ہم عرب ابھی تک سبق نہیں سیکھتے، کھربوں ڈالر امریکیوں کو ادا کرتے ہیں جو ایرانیوں سے ڈرتے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مشہور عرب صحافی عبدالباری عطوان نے ایک ویڈیو کلپ میں کہا:

میں اس وقت جانتا ہوں کہ سب ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا سے چپکے ہوئے ہيں یہ جاننے کے لئے کہ ایران کے ساتھ جنگ کا مسئلہ کس طرف جا رہا ہے!

آراء اور خیالات، انٹرویوز اور ٹرمپ کی دھمکیوں کا سیلاب امڈ آیا ہے جو کہتا ہے کہ وہ ایران کا حکومتی نظام اور اس کے رہبر کو بدلنا چاہتا ہے۔

یہ ساری باتیں کھوکھلی ہیں؛ یہ سب نفسیاتی جنگ اور ایک فریب۔ میدانی حقائق بالکل مختلف ہیں۔

جب امریکہ دو طیارہ بردار جہاز خطے میں روانہ کرتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران بڑی طاقت ہے؛ یعنی وہ ایران سے بھی اور اس جنگ سے بھی، خوفزدہ اور گھبرائے ہوئے ہیں۔

وہ زمانہ گذر گیا؛ کسی زمانے میں وہ طیارہ بردار جہاز روانہ کرتے تھے، ایک ضرب لگاتے تھے اور بھاگ جاتے تھے اور قصہ تمام ہوجاتا تھا، اور بعض حکومتیں بھی ہتھیار ڈال دیتی تھیں۔

آج دو طیارہ بردار جہاز، فوجی نفریاں اور 50 سے زائد اسٹیلتھ طیارے روانہ کر چکے ہیں؛ دوسرے طیاروں کے علاوہ جو عربی سرزمینوں میں تعینات ہیں؛ اس کے باوجود وہ [امریکی] خوف اور تذبذب کی حالت میں ہیں۔

یہ مستقبل کے انجام کی ایک روشن تصویر ہے۔

ایرانی کبھی بھی افزودہ یورینیم سے ہرگز ہرگز دستبردار نہیں ہونگے۔

اور کبھی بھی بھی اپنے جدید ترین میزائل سسٹمز سے دستبردار نہیں ہونگے

ایرانی کبھی بھی اپنے ڈرون بنانے والے کارخانوں سے ـ جو تیزرفتاری سے ترقی کر رہے ہیں ـ پسپا نہیں ہونگے، یہ حققیقت ہے۔

ایران ان کو رعایت کیوں نہیں دیتا؟ اس سوال کے جواب تک پہنچنے کے لئے کجھ زیادہ ذہانت کی ضرورت نہیں ہے؛ کیونکہ ایران جانتا ہے کہ کیا واقعہ رونما رہا ہے۔

ہم عربوں کو ایرانیوں کی اس سمجھ بوجھ اور ادراک سے سبق سیکھنا چاہئے، لیکن بدقسمتی سے نہ صرف کوئی فائدہ نہیں اٹھاتے اور نہ ہی ہمیں کوئی خاص ادراک ہے۔۔ ہم امریکہ کے سامنے سر خم کرتے ہیں اور حتی کہ اپنے ٹریلینوں ڈالر بھی ان [امریکیوں] کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔ لیکن

ایرانی سادہ لوح نہیں ہیں؛ وہ 10 سے 15 ہزار سالہ تہذیب کے  وارث ہیں، ان کے پاس ایک تاریخی میراث اور طاقتور اور با صلاحیت ذہن و فکر ہے۔

ان ہی ذہنوں نے میزائل سسٹمز اور جنگی ڈرون تیار کر لئے ہیں، نہ نیتن یاہو انہیں دھوکہ دے سکتا ہے اور نہ ہی نادان ٹرمپ۔

یہ جنگ، ـ اگر ٹرمپ واقعی اسے آغاز کر دے، ـ بہت طویل ہوجائے گی، طیارہ بردار جہاز نیست و نابود ہونگے، کیونکہ وہ ایسے غاصب اور قابض ہیں جو ہماری طرف آئے ہیں۔

امریکی اور اسرائیلی اس جنگ کو ختم نہیں کر سکتے۔

ہم ہی ہیں جو اس جنگ کو ختم کریں گے اور اللہ کی مشیت سے، ہم اسے فتح کے ساتھ اختتام تک پہنچائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha