15 مئی 2026 - 23:56
امریکی وفد نے چینی تحائف پھینک دیئے + ویڈیو

امریکی وفد کے ارکان نے چینیوں سے متعلق تمام تحائف اور اشیاء کو پھینک دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ نیویارک ٹائمز کے نامہ نگار کے مطابق، امریکی وفد کے تمام ارکان نے بیجنگ سے جانے کے لئے ایئر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے ایک ایک کر کے وہ تمام چیزیں پھینک دیں جو ان کے چینی میزبانوں نے انہیں دی تھیں۔

تحائف، نشانات، پِنز، اور یادگاری اشیاء سبھی کو وہیں ایک کوڑے دان میں ڈال دیا گیا۔

اس نامہ نگار کے مطابق، حکم بالکل واضح تھا: چین سے نکلنے والی کسی بھی چیز کو ہوائی جہاز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ احتیاطی تدابیر صرف روانگی کے وقت تک محدود نہیں تھیں؛ امریکی وفد کے ارکان نے چین کے دورے سے پہلے اپنے تمام ذاتی الیکٹرانک آلات بھی گھر چھوڑ کر آئے تھے۔

نکتہ:

چین کا خوف اس حد تک، جو شاید اس بات کی دلیل بھی ہو کہ ٹرمپ نے بیجنگ کا دورہ کرکے بڑی طاقت کی چابیاں شی جن پنگ کے حوالے کر دی ہیں، اور یہ کہ چینی جدید ٹیکنالوجیز کے بلاشرکت غیرے، مالک ہیں لہذا ان کے ملک سے حتی کہ ایک رومال بھی اٹھا کر نہیں لے جانا چاہئے، کیا معلوم رومال بھی الیکٹرانک جاسوسی کا آلہ ہو!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha