15 مئی 2026 - 01:15
امریکہ نے ایران کے 12 سال کا بجٹ 40 روزہ جنگ پر خرچ کیا! سی این این / قواعد بدلنے کا وقت ہے، ممدانی + کارٹون

سی این این کا کہنا ہے کہ ایران جنگ پر خرچ کی گئی رقم 29 ارب ڈالر نہیں بلکہ 1000 ارب ڈالر ہے۔ / نیویارک کے میئر نے افراط زر اور مہنگائی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ قواعد بدلنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سی این این کے تجزیہ کاروں نے کہا:

- پینٹاگون نے ایران کے ساتھ جنگ کے اخراجات 29 ارب ڈالر بتائے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق، حتمی رقم ایک ٹریلین (1000) ڈالر تک پہنچتی ہے۔

- براہ راست اخراجات کے علاوہ، توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر بھی عالمی معیشت پر نمایاں ہے۔

- ایک ٹریلین ڈالر ایران کے 12 سالہ بجٹ کے برابر ہے، جو امریکہ نے اس جنگ پر خرچ کیا، لیکن اپنے کسی بھی اعلان کردہ مقصد کو حاصل نہیں کر سکا۔

نیویارک کے میئر "زہران ممدانی" نے اس صورت حال پر تنقید کی اور کہا:

- افراط زر اور مہنگائی گذشتہ تین برسوں کے دوران سب سے اونچی سطح پر ہے اور ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔

- ہر ایک امریکی ڈالر، جو بیرون ملک جنگ پر خرچ ہوتا ہے، اندرون ملک ایک آبرومندانہ زندگی کے لئے خرچ کیا جا سکتا تھا۔

- وہ وقت آن پہنچا ہے کہ قاعدہ بدل دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

کاریکاتور/ نتانیاهو با کارت رسوائی جنسی اپستین، افسار ترامپ را کنترل می‌کند

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha