21 مئی 2026 - 02:07
حصۂ اول | ٹرمپ: بیجنگ میں ذلیل ہونے سے لے کر تہران میں سرگردانی تک + ویڈیو

امریکی پروفیسر اور صحافت کے لئے امریکی "پولٹزر" انعام یافتہ پروفیسر ڈیوڈ جانسٹن نے کہا: ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملے سے پسپائی کے لئے داستان سرائی کرتا ہے؛ وہ حقائق کو جعل کرتا ہے، / وہ حتیٰ نہیں جانتا کہ کس احمقانہ مہم جوئی میں الجھ گیا ہے۔ / شی جن پنگ نے اس کے پورے دورے کو اس کی تذلیل کے لئے ترتیب دیا تھا [---]

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی پروفیسر اور صحافت کے لئے امریکی "پولٹزر" انعام یافتہ پروفیسر ڈیوڈ جانسٹن نے کہا: ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملے سے پسپائی کے لئے داستان سرائی کرتا ہے؛ وہ حقائق کو جعل کرتا ہے،

وہ حتیٰ نہیں جانتا کہ کس احمقانہ مہم جوئی میں الجھ گیا ہے۔

شی جن پنگ نے اس کے پورے دورے کو اس کی تذلیل کے لئے ترتیب دیا تھا تاکہ یہ بتا سکیں کہ وہ اپنے منصب کی اہلیت نہیں رکھتی۔

آبنائے ہرمز کی بندش جنگ کے انتظام میں ٹرمپ کی بے بسی کی وجہ سے، دنیا کو کسادبازاری اور بھوک کی طرف لے جا رہی ہے۔

ویڈیو کی تفصیل:

میزبان: ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ـ بقول اس کے ـ وہ ایران پر حملے کا پروگرام ملتوی کرے گا

- اس نے دعوی کیا کہ یہ فیصلہ خلیج فارس کی ریاستوں کی درخواست پر ہؤا۔

- ہم نے یہ منظر پہلے بھی دیکھا

پروفیسر ڈیوڈ کے جانسٹن:

- ڈونلڈ ہاتھ پاؤں مار رہا ہے، وہ ایک انتہائی احمقانہ مہم جوئی میں داخل ہؤا۔ - مجھے یقین ہے کہ فوجی منصوبہ سازوں نے اس کو ایسا کرنے سے منع کیا تھا؛ یا

- انہوں نے حملے کی صورت میں اس کے نتائج سے آگاہ کیا تھا! لیکن

- ڈونلڈ خاص قسم کا ہے۔ جو کچھ وہ جانتا ہے وہ اس کے سوا ہم جیسے لوگ نہیں جانتے اور آج حالات ایران کے قابو میں ہیں۔

- گذشتہ ہفتے ہم نے وہ نفرت انگیز منظر بھی دیکھا کہ ٹرمپ معذرت خواہانہ انداز سے، صدر شی کے پاس چلا گیا۔

- صدر شی نے اس پورے دو روزہ دورے کو ٹرمپ کی تذلیل کے لئے ترتیب دیا تھا۔

- شی یہ دکھانا چاہتے تھے کہ ٹرمپ اہل فکر نہیں ہے، وہ حتی یہ بھی نہیں جانتا کہ "تھوسیڈائڈس ٹریپ (Thucydides trap)" کیا ہے؟ اور بنیادی طور پر وہ ایسے منصب پر قابض ہے جس کا اہل نہیں ہے! اور

- ٹرمپ یقینا، نہیں جانتا کہ اسے کرنا کیا چاہئے۔

- تاریخ میں کوئی بھی نمونہ نہیں ہے جس سے ظاہر ہو کہ ایک فضائی جنگ کسی حکومت کی کایا پلٹ کا بنی ہو۔

- ٹرمپ نے امریکہ کے اتحادیوں کو بھی ناراض کر دیا ہے۔ چنانچہ

- یہ طے نہیں ہے کہ "ساتھی شیدائیوں" کا اتحاد بن جائے، جیسا کہ ہم نے 11 ستمبر کے بعد افغانستان اور عراق میں دیکھا تھا! اور

- یہ ایک ہولناک المیہ ہے جو طویل عرصے تک جاری رہے گا۔ اور ہاں

- یہ مت بھولنا کہ اس جنگ کو ایک مہینہ قبل ختم ہونا تھا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha