بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
سعودیہ نے 1990 کے بعد پہلی بار تیل کی سب سے کم پیداوار ریکارڈ کر دی
سعودی عرب نے اوپک کو بتایا کہ اپریل کے مہینے میں اس ملک کے خام تیل کی پیداوار میں مزید چھ لاکھ 51 ہزار بیرل کی کمی آئی ہے اور 6.316 ملین بیرل تک آگئی ہے جو سنہ 1990ع میں خلیج فارس جنگ (عراق پر امریکی حملے) کے بعد، سب سے کم پیداوار ہے۔
ٹرمپ کی شکست فاش کرنے والے صحافیوں کے خلاف ٹرمپ کا خفیہ حکم نامہ
اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" نے رپورٹ دی: "ٹرمپ نے ایک خفیہ نوٹ کے ذریعے وزارت قانون کو ہدایت کی ہے کہ ان لوگوں کے کیسوں کی شدت سے پیروی کرے جو اس کے بقول "جنگ کی خبریں ذرائع ابلاغ کے لئے فاش کرنے" کے ذمہ دار ہیں۔ وزارت قانون کے انچارج نے ٹرمپ سے وعدہ کیا ہے کچھ لوگوں سے وضاحت طلب کرے گا!۔"
آبنائے ہرمز کے بارے میں قرارداد منظور کرانے کے لئے امریکی دباؤ پر ایران کا رد عمل
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے آبنائے ہرمز میں ایران مخالف قرارداد کے حامی ممالک کی تعداد بڑھانے کی امریکی کوشش کو "دباؤ کے تحت دغابازی" قرار دیا۔
امریکہ اور اسرائیل تفریح کے لئے انسان قتل کرتے ہیں، بقائی
ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ملت ایران پر امریکی-صہیونی جارحیت کی نوعیت کے بارے میں اپنے ایک پیغام میں لکھا: "جو کچھ ایران کی امن پسند قوم پر مسلط کیا گیا ہے، ایک روایتی جنگ نہیں ہے۔ ہمارا دشمن تفریح کے لئے آدمیوں کو قتل کرتا ہے۔"
امریکی سینٹ میں ایران جنگ کے خاتمے کی رائے شماری ساتویں مرتبہ ناکام!
سینٹ کے ڈیموکریٹ ارکان نے بدھ کے روز ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کی قرارداد ساتویں مرتبہ پیش کی لیکن ریپبلکنز نے متفقہ طور پر، "ٹرمپ کی طرف سے کانگریس سے جنگ کی اجازت حاصل کرنے کے لئے 60 دن کی ڈیڈ لائن سے تجاوز کرنے" کے بعد ہونے والی پہلی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
تاہم، ایک ریپبلکن سینیٹر نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جو جنگ کی حمایت کے لئے ریپبلکنز کی صف میں دراڑ پڑ جانے کی علامت ہے۔
ورلڈ کپ کے لئے جانے والی قومی فٹبال ٹیم کی پرجوش وداعی تقریب اور جنرل مجید موسوی کا پیغام
ایران کی قومی فٹبال ٹیم، دہشت گرد امریکی صدر کی دھمکیوں اور دوسری رکاوٹوں کے باوجود، ورلڈ کپ کے لئے روانہ ہوئی۔
ٹیم کی پرجوش وداعی تقریب تہران میں انقلاب کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر نے قومی فٹبال ٹیم کے لئے لکھا:
"ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے فرزندو!
حقیقی پشت پناہی، پیاری ایرانی قوم کی دعائے خیر ہے، جو آپ کے ساتھ ہے۔"
جنگ کے لئے تیار ہیں اور دشمن کو حیران کر دیں گے، قالیباف
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان کے اسپیکر اور ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے لکھا: "ہماری مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا سبق آموز جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ غلط اسٹریٹجی اور غلط فیصلہ، ہمیشہ غلط نتیجے پر ختم ہوتا ہے، پوری دنیا پہلے ہی اس حقیقت کا ادراک کر چکی ہے۔ ہم تمام تر آپشنز کے لئے تیار ہیں؛ حیرت زدہ ہوجائیں گے۔"
انھوں نے ایک دوسری پوسٹ میں لکھا: "14 نکاتی منصوبے میں مندرجہ، ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ کوئی بھی دوسرا نقطہ نظر بالکل لاحاصل اور شکست پر شکست کا باعٹ ہوگا۔ وہ جس قدر لیت و لعل سے کام لیں گے، امریکی ٹیکس دہندگان اتنا ہی زیادہ اخراجات اپنی جیبوں سے ادا کریں گے۔"
تیل اور پٹرول کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے ٹرمپ کے دو اقدامات
دہشت گرد امریکی حکومت نے اعلان کیا کہ وہ تیل کی منڈیوں کو پرسکون بنانے کے لئے ـ جو ایران پر جارحیت اور آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے مشتعل ہیں ـ ریاست ہائے متحدہ کے تزویراتی ذخائر میں سے مزید 53.3 بیرل تیل آزاد کر دے گی۔
ٹرمپ کا دوسرا اقدام "فیڈرل پٹرول ٹیکس کا عارضی التواء" تھا۔ البتہ یہ اقدام فی گیلن پٹرول کی قیمت کو صرف 18/4 کم کر دیتا ہے!
قدرتی گیس کا دوسرا قطری جہاز بھی ایران کے متعین کردہ روٹ سے گذر گیا
"بلومبرگ" نے لکھا: "قطری تیل بردار جہاز MIHZEM، جسے ایران نے آبنائے ہرمز سے لوٹا دیا تھا، آج ایران کے متعین کردہ روٹ سے گذر کر، آبنائے ہرمز سے نکل گیا۔"
اس وقت تجارتی جہاز ایران کی اجازت سے آبنائے ہرمز سے گذر سکتے ہیں۔
ریکارڈ توڑ کارنامہ بحران کے بیچ؛ جنگ کے دوران ہی 400 مکانات کی تعمیرنو
تہرانی باشندوں کو خدمت رسانی کا سلسلہ جنگی حالات میں بھی، ایک لمحے کے لئے بھی نہيں رکا۔
اہم ترین خدمت، جہادی گروپوں کی تعمیراتی کاروائی تھی ـ جنگ کے وسط میں ـ جس کے اعداد و شمار قابل تحسین ہیں:
20000 رہائشی یونٹوں کو خدمت رسانی اور 4000 ہزار گھروں کی مکمل تعمیر نو، جنہیں جنگ میں نقصان پہنچا تھا۔
ایک ارب بیرل تیل ہوا ہو گیا، آرامکو
سعودی آرامکو کا مینیجنگ ڈائریکر نے کہا: "دنیا حالیہ دو مہینوں میں تقریبا ایک ارب بیرل تیل کھو گئی ہے؛ یہاں تک کہ سپلائی کے معمول پر آنے کے بعد بھی توانائی کی منڈی کے معمول پر آنے پر وقت لگے گا۔"
جنگ سے بدعنوان امریکی صدر کی کمائی!
معتبر اقتصادی میگزین 'فوربز' نے لکھا: ٹرمپ کی دولت 2.34 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر ہوگئی۔ ٹرمپ، اس کے رفقاء نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ میں 2.6 ارب ڈالر کی خطیر رقم کمائی ہے؛ جس میں سے ایک حصہ "شرط بندی [جوے]" سے حاصل ہؤا۔"
ایرانی آئل ٹینکرز نے پھر بھی امریکی ناکہ بندی توڑ دی
"ٹینکر ٹریکر" ویب گاہ نے اعلان کیا: "ایران کے خالی اور پابندی لگے آئل ٹینکرز بدستور، امریکی ناکہ بندی کو توڑ رہے ہیں؛ بشمول VINA/VALLEY ٹینکر، جو ایران کی مائع گیس اپنے گاہکوں تک پہنچاتا ہے۔ اس کا سگنل AIS پر وصول ہؤا۔؟
امریکہ کو شکست دینے کا سبق دوستوں کو بھی سکھائیں گے، ایرانی وزارت دفاع
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے اعلان کیا: "آمریکہ مزید ـ آزاد اقوام کو ـ ڈکٹیشن دینے کی پوزیشن نہیں ہے۔/ ہم امریکہ کو شکست دینے کا اپنا تجربہ شنگھائی تنظیم کے رکن ممالک کو منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں۔"
دوسری دلدل: نیتن یاہو لبنان میں!
اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا: نیتن یاہو نے کابینہ سے کہا کہ لبنان میں وہ مزید کچھ بھی کرنے سے عاجز ہے اور یہ وہی چیز ہے جو واشنگٹن چاہتا ہے۔"
حزب اللہ لبنان نے صبر و تحمل ترک کر دیا ہے اور صہیونیوں کی ہر خلاف ورزی کا شدت سے جواب دیتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ : ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ