اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دنیا ایک نئے عالمی نظام کے دہانے پر کھڑی ہے اور ایران کی 70 روزہ مزاحمت نے عالمی تبدیلی کے عمل کو مزید تیز کر دیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے انگریزی بیان میں چینی صدر شی جن پنگ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایک ایسی تبدیلی، جو ایک صدی میں نہیں دیکھی گئی، دنیا بھر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔‘‘
قالیباف نے کہا کہ ایران کی قوم کی 70 روزہ مزاحمت نے اس عالمی تبدیلی کی رفتار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل گلوبل ساؤتھ یعنی ترقی پذیر ممالک کا ہے۔
آپ کا تبصرہ