1 اپریل 2026 - 06:45
رہبر انقلاب نے شیخ نعیم قاسم کو پیغام ارسال کیا، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے نام پیغام ارسال کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ انقلاب اسلامی کے رہبر معظم حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کے نام ایک پیغام ارسال کیا ہے اور

رہبر شہید امام سید علی خامنہ (رضوان اللہ علیہ) کی شہادت پر، ان کے تعزیتی پیغام پر، ان شکریہ ادا کیا۔ اور حزب اللہ کے مجاہدوں کے محبت آمیز جذبات اور وفاداری  کی طرف اشارہ کیا۔

روایت جدید نعیم قاسم از سید مقاومت و فرماندهان شهید حزب‌الله +متن کامل

امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے لکھا: "امت مسلمہ کے ضدی ترین دشمنوں ـ یعنی امریکہ اور صہیونی ریاست ـ کے مقابلے میں ثابت قدمی اور استقامت، امام شہید کی نمایاں ترین خصوصیات میں سے ایک ہے۔"

آپ نے اس شہید سپہ سالار کی قیادت کے پورے دور میں مقاومت و استقامت کا راستے پر قائم رہنے کی طرف اشارہ کیا اور شہید الحاج قاسم سلیمانی اور سپاہ پاسداران اور فوج کے شہید سینیئر کمانڈروں اس راستے اور مشن کی حقانیت کا ثبوت ہیں۔

آپ نے زور دے کر کہا: "مقاومت اسلامی کی تاریخ جدوجہد، شجاعت اور قربانی سے مالامال ہے؛ یہاں تک کہ مقاومت کے قائدین ـ کسی بھی دھمکی اور خطرے سے خائف ہوئے بغیر ـ اپنی جانیں امت کے دفاع کی راہ میں قربان کر دیں۔ حزب اللہ کے قائدین ـ شیخ راغب حرب اور سید عباس موسوی سے لے کر سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین تک ـ اس ثابت قدم اور استوار مشن کی حقیقی مثالیں ہیں۔"

رہبر انقلاب نے شیخ نعیم قاسم کو پیغام ارسال کیا، حزب اللہ

امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سے مخاطب ہوکر مرقوم فرمایا: "آپ بافضیلت شخصیت، تاریخ کے اس حساس لمحے میں تحریک کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں اور مجھے صہیونی دشمن کے عزائم ناکام بنانے اور منہدم کرنے اور لبنانی عوام کی عزت و سعادت لوٹانے میں آپ کی ذکاوت اور شجاعت پر اعتماد رکھتا ہوں۔"

رہبر انقلاب نے تحریر فرمایا: "اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی امام راحل اور شہید کمانڈر کے مشن پر استوار ہے اور ہم صہیونی اور امریکی دشمن کے مقابلے میں مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا"۔

آپ نے آخر میں تمام مجاہد بھائیوں کے لئے کامیابی و کامرانیکی دعا فرمائی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha