شہید سید حسن نصراللہ
-
شہید نصراللہ کی شخصیت آج کے معاشرے کے لیے نمونہ عمل ہے: آیت اللہ رمضانی
ورلڈ اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں معاشرے کو ایسے کرداروں کی تلاش ہے جو عملی نمونہ بن سکیں، اور علامہ شہید سید حسن نصراللہ نئی نسل کے لیے بہترین نمونہ پیش کرتے ہیں۔
-
حزب اللہ زندہ و پائندہ ہے؛
ہر نیا سمجھوتہ، اسرائیل کو بری کرنے کے مترادف ہے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے اپنے خطاب میں جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس کے ساتھ نئے سمجھوتے کو مسترد کیا۔
-
ابنا کے ساتھ انٹرویو؛
شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں ہے / 12 دن کے دفاع مقدس نے تشیع کی طاقت و عظمت میں اضافہ کیا، علامہ سید ناظر عباس نقوی
انھوں نے کہا: آپ 15 سال یا 20 سال پہلے پرانے اخبار اٹھائیں گے تو اخبار کی ہیڈنگ ہوتی تھی کہ شیعہ نے سنی کو مار دیا سنی نے شیعہ کو مار دیا پاکستان میں فرقہ واریت ہو رہی ہے اس فرقہ واریت کو بے نقاب کرنے میں بڑی جدوجہد ہوئی بڑی قربانیاں دی گئیں؛ اج الحمدللہ کوئی بھی اخبار اٹھائیں گے تو یہ نہیں ہوگا کہ شیعہ نے سنی کو یا سنی شیعہ کو مار دیا بلکہ یہ کہا جاتا ہے کہ یہ سب دہشت گردی ہے اور ہم نے یہ پریکٹس کی ہم نے تمرین کرائی لوگوں کو لوگوں کو باور کروایا کہ شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، ایک ساتھ جمع ہیں محبتیں ہیں ایک ساتھ بیٹھتے ہیں ایک دوسرے کے مدارس میں جاتے ہیں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرتے ہیں یہ جو گروہ ہے پاکستان کے اندر یہ دہشت گردوں کا ٹولہ ہے اور یہ کسی مسلک کی نمائندگی نہیں کرتا؛ الحمدللہ۔
-
مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی طرف سے سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفی الدین اور طوفان الاقصیٰ کی یاد میں تقریب
قم میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سیدالمقاومت شہید سید حسن نصراللہ، شہید سید ہاشم صفی الدین کی یاد منائی گئی اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
سید المقاومہ لبنان ہی کے لئے نہیں، پوری انسانیت کے لئے عزت و شرافت، کی علامت تھے، ڈاکٹر راشد الراشد
ڈاکٹر راشد الراشد نے سورہ احزاب کی آیت 23 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہم شہید بزرگوار شہید سید حسن نصراللہ (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی شہادت کی پہلی برسی پر، ایسے رہنما کی یاد منا رہے ہیں جو نہ صرف لبنان مقاومت، بلکہ انسانیت کے لئے شرافت، کرامت اور عزت کی علامت تھے / سید حسن نصر اللہ نے اپنی عدیم المثال بہادری سے تسلط پسندی کی منطق کوـ جو اقوام کو اپنا مطیع بنانے کے لئے کوشاں ہے ـ توڑ کر رکھا دیا اور ثابت کیا کہ فتح و کامیابی ہر حال میں ممکن ہے۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
شہید سید حسن نصر اللہ مستقل عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں، بریگیڈیئر جنرل حمید عبدالقادر
یمن کے وزیر اعظم کے مشیر نے کہا: رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے نواسے "سید حسن نصراللہ" کی شہادت کی برسی کے موقع پر، تہذیب یافتہ اور تاریخی یمن کی طرف سے حزب اللہ اور محور مقاومت کے تمام ممالک کو ہمدردی اور فخر سے بھرا پیغام بھیجتے ہیں۔ یہ پیغام اس بلند مرتبہ اور مقدس شہید کی شہادت کے موقع پر ہے جو عالم اسلام اور عرب دنیا میں عالمی استکبار کے مقابلے میں مقاومت و مزاحمت کی علامت بن گئے۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
نصراللہ کی تعریف بلند انسانی اقدار اور ناقابل شکست مقاومتی منصوبے کی یاد دہانی ہے، شیخ عبداللہ الصالح
بحرین کی جمعیۃ العمل الاسلامی کے نائب سربراہ نے بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی طرف سے شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کے موقع پرمنعقدہ ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے "سید حسن نصراللہ" کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: اس عظیم شہید کے بارے میں بات چیت ایک گہری اور متاثر کن گفتگو ہے جو ان کی توحیدی بصیرت کو عیاں کرتی ہے۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
شہید سید حسن نصراللہ، نے لبنان کو صہیونی ریاست کے قبضے سے آزاد کرایا، ڈاکٹر فیصل عبدالساتر
وہ ایک بے مثال رہنما تھے جن کا موجودہ تاریخ میں کوئی ثانی نہیں ہے، اور وہ ہماری یادوں میں ہمیشہ ایک لازوال نمونے کے طور پر زندہ رہیں گے۔ انہیں خراج تحسین پیش کرنا کسی فرد کی تقدیس نہیں، بلکہ یہ مقاومت میں ان کے ناقابلِ تقلید کردار کے اعتراف کے طور پر، ان کا حق ہے۔
-
قم المقدس میں الصادق فاؤنڈیشن کا شہادتِ علمدارِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی مناسبت سے سیمینار
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، قم المقدس میں الصادق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شہادتِ علمدارِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی مناسبت سے ایک فکری سیمینار منعقد ہوا، جس میں جامعۃالزہراء، بنت الہدیٰ طالبات اور طلاب جامعۃ المصطفیٰ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
شہید سید حسن نصراللہ کی کہانی جنرل قاآنی کے زبانی ـ 3
سید ہاشم حزب اللہ کے انتظامی انچارج تھے؛ یوں کہ وہ حزب اللہ کے تقریباً تمام شہری امور ـ بشمول ثقافتی، سماجی پہلوؤں اور لوگوں کی صورت حال ـ کی نگرانی کرتے تھے، خاص طور پر حالیہ برسوں میں جب لبنان پر شدید اقتصادی دباؤ تھا۔ / ان حالات میں جناب سید المقاومہ کی براہ راست موجودگی میں، شیعہ اور غیر شیعہ شہریوں کی مدد کرنا ایک انتہائی مشکل اور اہم مشن کے طور پر جناب سید ہاشم کے مرکزی انتظآم کے تحت، سرانجام دیا گیا۔ اس شخصیت کے چہرے پر روحانیت، طاقت اور عظمت نمایاں تھی۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
شہید سید حسن نصراللہ کی کہانی جنرل قاآنی کے زبانی ـ 2
قدس فورس کے کمانڈر نے کہا: حزب اللہ کی افواج نے نفسیاتی اور فوجی دباؤ کے تحت مزاحمت کی؛ بہت سے ذرائع ابلاغ اپنی رپورٹس میں شاذ و نادر ہی حزب اللہ کی جنگ کی حقیقت بیان کی جاتی ہے۔ صہیونی ریاست نے جنگ بندی کی درخواست کی، جبکہ اگر وہ جنگ جاری رکھنے اور حزب اللہ کی منظم مزاحمت کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوتی، تو یقینا جنگ جاری رکھتی۔ صورت حال یہ تھی کہ حزب اللہ نہ صرف دشمن کی زمینی کارروائیوں کا موثر مقابلہ کر رہی تھی بلکہ اس کی زمینی پیش قدمی بھی بہت مؤثر تھی؛ چنانچہ دشمن کے پاس جنگ بندی کی درخواست کے بغیر کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
شہید سید حسن نصراللہ کی کہانی جنرل قاآنی کے زبانی ـ 1
شہید اسماعیل ہنییہ 7 اکتوبر سے بے خبر تھے / حزب اللہ نے ایک سال تک طاقت کا مظاہرہ کیا / غزہ کی حمایت میں حزب اللہ کا آپریشن دراصل ایک الہی، اسلامی اور مذہبی فریضے کے طور پر اور مظلوموں کے دفاع میں شہید سید حسن نصر اللہ کی تدبر، حکمت اور درست فیصلے کے ساتھ انجام دیا گیا۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
سید حسن نصر اللہ کی ذاتی خصوصیات اور کارنامے، ڈاکٹر علی لاریجانی کے زبانی ـ 4
اس حقیقت کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ اسرائیل کی بالادستی کی راہ میں رکاوٹیں ہیں: یہ ملک چھوٹا ہے، اس کی آبادی یہودیوں پر مشتمل ہے، اور اس کا ایک مخصوص نظریہ ہے۔ کسی کی بالادستی قبول کرنے کے لئے عام طور پر فکری، معاشی یا تکنیکی برتری ہونی چاہئے، لیکن اسرائیل میں ان میں سے کوئی خصوصیت نہیں ہے۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
سید حسن نصر اللہ کی ذاتی خصوصیات اور کارنامے، ڈاکٹر علی لاریجانی کے زبانی ـ 3
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا: حزب اللہ ایک گہری جڑوں پر استوار مضبوط تحریک ہے اور واقعی اس کا کردار مجاہدانہ ہے۔ میرے دوروں کے دوران، دیکھا جا سکتا تھا کہ وہاں ایک گہری نشوونما ہوئی ہے؛ لہٰذا انہوں نے بڑی حد تک اپنی تعمیر نو کر لی ہے اور یہ کام بہت جلد انجام کو پہنچا۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
سید حسن نصر اللہ کی ذاتی خصوصیات اور کارنامے، ڈاکٹر علی لاریجانی کے زبانی ـ 2
حزب اللہ کی سیاسی اور فوجی تربیت کے طریقہ کار کے معاملے میں، انھوں نے بروقت فیصلہ کیا۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی؛
سید حسن نصر اللہ کی ذاتی خصوصیات اور کارنامے، ڈاکٹر علی لاریجانی کے زبانی ـ 1
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: امریکہ جنگ مسلط کرے گا تو ہر روز جنازے اٹھائے گا / کمانڈروں اور سائنسدانوں کا قتل، ہمیں مفلوج نہیں کرتا۔
-
ہفتۂ دفاع مقدس 2025؛
12 روزہ جنگ کے دوران مقبوضہ فلسطین سے بھاگنے والے آبادکار واپس نہیں آئے، حنرل صفوی
مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور رہبر معظم کے مشیر نے حالیہ مسلط کردہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج طاقت کے مظاہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: صرف ایک واقعے میں صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں کے 16 پائلٹ ایران کے میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے؛ دو لاکھ سے زیاد یہودی آبادکار، جو جنگ کے دوران مقبوضہ فلسطین چھوڑ کر بھاگے تھے، ابھی تک مطمئن نہیں ہیں اور مقبوضہ فلسطین میں واپس نہیں آئے ہیں۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی پہلی برسی؛
عصرِ نصر اللہ
عصرِ نصر اللہ (نصر اللہ کا زمانہ) ان کی بہادرانہ شہادت سے شروع ہؤا؛ وہ عصر جو عظیم فتوحات اور امت کی عزت و عظمت کا زمانہ ہے اور شکست و ذلت کے دور کا اختتام۔
-
ویڈیو| الصادق فاؤنڈیشن قم کی جانب سے قم المقدس میں شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کا انعقاد
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق قم المقدس میں الصادق فانڈیشن قم کی جانب سے سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کا انعقاد کیا گیا ملاحظہ فرمائیں اہل بیت نیوز ایجنسی کی یہ خصوصی رپورٹ
-
قم المقدس میں شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفیالدین کی پہلی برسی کی مناسبت سے مجلسِ عزا 1 اکتوبر بروز بدھ کی شب منعقد ہوگی
شہیدانِ مقاومت سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفیالدین کی برسی کے موقع پر بدھ کی شب حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں مجلسِ عزا منعقد کی جائے گی، جس میں مراجع عظام، علمی و حوزوی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
-
تصویری رپورٹ/ شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں اردو زبان کے طلاب کی جانب سے پہلی برسی منعقد ہوئی
شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت کی پہلی سالگرہ کے موقع پر محور مقاومت کے شہداء کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں اردو زبان کے طلاب نے شرکت کی۔
-
جوہانسبرگ میں شہید سید حسن نصراللہ پہلی برسی منائی گئی
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں اسلامی مرکز میں ایک باوقار تقریب کے دوران سید حسن نصراللہ، سید ہاشم صفیالدین اور دیگر شہداء محورِ مقاومت کی پہلی برسی منائی گئی۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی پہلی برسی؛
شہید سید حسن نصر اللہ ایک افسانوی شخصیت
شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی پر، ان کا نام نہ صرف لبنان بلکہ پورے محور مقاومت میں روشن ہے۔ وہ محض ایک کمانڈر یا سیاسی رہنما سے بڑھ کر تھے۔ جیسا کہ المنار ٹی وی چینل کے سابق ایڈیٹر ڈاکٹر حَکَم أمہَز، نے خوبصورتی سے بیان کیا کہ "سید حسن نصراللہ "ان تاریخی افسانوی شخصیات (Legends) میں سے ایک ہیں جو ایک ہزار سال میں ایک بار جنم لیا کرتی ہیں۔"
-
قم المقدس میں الصادق فاؤنڈیشن کی جانب سید مقاومت کو خراج تحسین پیش کرنے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا
سید حسن نصراللہ تمام مسلمانوں کے لیے ایک مثالی رہنما تھے: مقررین
قم میں طلاب و علما کی شرکت کے ساتھ سیدِ مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں مقررین نے کہا کہ نصراللہ کا سب سے بڑا کارنامہ یہ تھا کہ انہوں نے مزاحمت کی نئی نسل تیار کی اور آج نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ دشمن کے پروپیگنڈے کے محاصرے کو "جہادِ تبیین" کے ذریعے توڑیں۔
-
ویڈیو | شہداء حزب اللہ کی برسی پر عوام کا عظیم الشان اجتماع، تلاوتِ قرآن سے تقریب کا آغاز
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرلز کی برسی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجتماع کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا، جبکہ ہوائی مناظر میں عوام کا جوش و خروش نمایاں دکھائی دیا۔
-
اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو سخت اور بھر پور جواب دیں گے
ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حزبالله لبنان میں ایک اہم سیاسی اور عسکری تحریک ہے جو اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا ایک بڑا ستون ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر اسرائیل ایران یا لبنان پر حملہ کرتا ہے تو ایران اور اس کے اتحادی سخت اور بھرپور جواب دیں گے
-
شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی پہلی برسی؛
تصویری رپورٹ | اصفہان میں سید حسن نصر اللہ اور جنرل نیل فروشان کی شہادت کی پہلی برسی
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اصفہان کے "گلستان شہید" میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید عباس نیل فروشان کی شہادت کی پہلی برسی منائی گئی جس میں رہبر انقلاب کے سینئر مشیر میجر جنرل پاسدار رحیم صفوی، اور بسیج فورس کے کمانڈر بریگیٹيئر جنرل غلام رضا سلیمانی اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔
-
لکھنؤ کے چھوٹے امام باڑے میں منائی جائے گی شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی
لکھنؤ کے تاریخی چھوٹا امام باڑے میں اس ہفتے بروز ہفتہ، 27 ستمبر 2025 کو شہید سید حسن نصراللہؒ کی یاد میں ایک خصوصی تعزیتی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کو مجلسِ ترحیم و پیغامِ تعزیت کا عنوان دیا گیا ہے۔
-
سید حسن نصر اللہ دنیا میں عرب اور انسانی وقار کی علامت ہیں
صیہونی حکومت کے خلاف لبنان کی ممتاز شخصیت جارج عبداللہ نے سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی برسی کے موقع پر اعلان کیا کہ ملت اسلامیہ کے لیے اپنا خون قربان کرنے والے شہداء کا رہبر ہمارے دلوں اور تاریخ میں زندہ رہے گا۔
-
مقاومت ہی آزادی کی ضمانت؛
مقاومت کا غیر مسلح ہونا، لبنان کی مکمل تباہی ہے، سابق لبنانی صدر امیل لحود
لبنان کے سابق صدر جنرل امیل لحود نے 33 روزہ جنگ کی فتح کی سالگرہ پر مقاومت کو غیر مسلح کرنے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے گذشتہ معاہدوں کی ایک شق بھی پوری نہ کرنے کی صورت میں مقاومت کی دفاعی صلاحیت پر مذاکرات کرنا غیر منطقی اور خطرناک ہے۔