6 جون 2026 - 05:46
جنگ بندی کا واحد راستہ، جارحوں کا انخلا ہے / ہم اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے رہیں گے۔ سیکریٹری جنرل حزب اللہ

واشنگٹن کا حالیہ منصوبہ، لبنان کی کٹھ پتلی حکومت اور امریکہ، اسرائیل اور لبنانی حکومت کے درمیان مہمل اور ذلت آمیز مذاکرات کا نتیجہ ہے۔/ یہ منصوبہ "عظیم تر اسرائیل" کے امریکی-صہیونی منصوبے کے تحت، لبنان کو اسرائیل کی تحویل میں دینا چاہتا ہے۔ / دشمن کے منصوبے کا مقصد مقاومت کے نہتا کرنا ہے۔/ ہم لبنان کو لیبیا نہیں بننے دیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے عید غدیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا:

- ہم جارحیتوں کے مکمل خاتمے، حقیقی جنگ بندی کے قیام اور لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا کی اپنی پالیسی پرکاربند ہیں۔

- جنگ بندی کو وسیع البنیاد ہونا چاہئے؛ نہ یہ کہ جنوبی لبنان کو دوسرے علاقوں سے الگ کیا جائے، اور اسرائیل بدستور، آزادانہ قتل عام کرے۔

- ہم کسی بھی حملے کا جواب دیں گے۔

- جب تک کہ ہماری بستیاں محفوظ نہیں ہونگی اور لبنانی عوام شہید ہوتے رہیں گے، مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آبادکاروں کی بستیاں محفوظ نہيں ہو پائیں گی۔"

- اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں اپنی سرزمین واپس لینے اور مشترکہ امریکی-اسرائیلی جارحیتوں کے مقابلے میں اپنے حقوق حاصل کرنے میں مدد بہم پہنچائی۔

- اسلامی جمہوریہ ایران ـ اپنے خلاف امریکی-اسرائیلی جارحیت روکنے کے ساتھ ساتھ، ـ لبنان میں وسیع البنیاد جنگ بندی قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

- واشنگٹن کا حالیہ منصوبہ، مہمل اور ذلت آمیز مذاکرات کا نتیجہ ہے۔

- یہ منصوبہ "عظیم تر اسرائیل" کے امریکی-صہیونی منصوبے کے تحت، لبنان کو اسرائیل کی تحویل میں دینا چاہتا ہے۔

- دشمن کے منصوبے کا مقصد مقاومت کے نہتا کرنا ہے۔

- مقاومت غیر مسلح ہوگی تو لبنان کی رہی سہی طاقت نیست و نابود ہوجائے گی اور لبنانی عوام کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔

- ہم لبنان کو لیبیا نہیں بننے دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha