بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || تہران سمیت پورے ملک کے شہروں میں عوام سڑکوں پر ہیں، جو ان کی غیر معمولی بصیرت کا ثبوت ہے۔ عوام اسلام اور ایران کے تحفظ کے لئے متحد ہو چکے ہیں اور سڑکوں پر آنے والے عوام کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
امام عزیز آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کے ساتھ بیعت اور کمانڈروں کے جنازے کو جلوسوں میں عوام کی تعداد غیر معمولی رہی۔
عوام کے نعرے "نہ ساز باز نہ ہی تسلیم، امریکہ کے ساتھ جنگ جاری رہے گی" اور "جنگ جنگ حتمی فتح تک" پورے ملک کی سڑکوں پر گونج رہے ہیں۔
عوام اور مسلح افواج نیز سیاسی اہلکاروں سب کے سب متحد اور یک جہت ہیں۔
امریکہ اور صہیونی ریاست اس بار خود ہی اس جال میں آکر پھنس گئے ہیں۔ صہیونی ریاست اپنی حتمی نابودی کی طرف مزید کئے بڑے قدم اٹھا چکی ہے۔
توہم زدہ اور جھوٹے ٹرمپ کی بڑی بڑی شیخیوں کے برعکس، اقتصادی، سیاسی اور جنگی صورت حال سے معلوم ہوتا ہے کہ دشمن کو بھاری نقصانات اٹھانا پڑے ہیں اور اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر حالات اسلامی جمہوریہ ایران کے مفاد میں ہیں۔
صہیونی ریاست کی طاقت کے تمام مراکز اور خطے میں امریکی اڈوں پر ایران کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، آبنائے ہرمز بدستور بند ہے، دشمن بے بس ہو گیا ہے چنانچہ امریکہ کی طرف سے جنگ بندی کی کوششوں میں اضافے کا امکان ہے، گوکہ اب امریکی اور یورپی تجزیہ کار اور سرکاری اہلکار کہنے لگے ہیں کہ ٹرمپ اپنی مرضی کی جنگ بندی مسلط کرنے سے عاجز ہو گیا ہے۔ چنانچہ جنگ کا خاتمہ ـ جس طرح کہ رہبر شہید اور ایرانی کمانڈروں نے کہا تھا ـ جنگ بندی کا فیصلہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ہاتھ میں ہے۔
چنانچہ جنگ تب ہی بند ہوگی جب ایرانی قوم اور سرزمین نیز محاذ مقاومت کے سروں سے جنگ کا سایہ مکمل طور پر زائل ہوگا اور امریکہ خطہ چھوڑ کر چلا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: محمد دہقان، سابق نائب صدر
ترجمہ و ترتیب: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ