16 مارچ 2026 - 21:17
آبنائے ہرمز سے ٹرمپ کی تذلیل جاری ہے، مڈل ایسٹ مانیٹر

ٹرمپ عاجز آگيا ہے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کی وجہ سے، پہلے کہتا تھا ایران جنگ ہار جائے گا اور آبنائے ہرمز کی بندش کی نوبت ہی نہیں آئے گی، پھر اس نے کہا کہ وہ اپنی بحریہ بھیج کر آبنائے ہرمز کو کھول دے گا، اور شیخیاں ناکام ہوئیں تو روسی تیل پر پابندی اٹھا دی اور یہ عمل بھی مؤثر نہ ہؤا تو پھر چین سے ـ امریکہ کے حق میں ـ میدان جنگ میں اترنے اور آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد دینے، کی بھیک مانگنے لگا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ٹرمپ چین سے مدد مانگ رہا ہے، آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور تین کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر سے اوپر ہو گئی ہے۔

مڈ ایسٹ مانیٹر نے لکھا: یہ امریکی کی تحقیر اور ٹرمپ کی تذلیل ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، اور خود اسی گذرگاہ سے چین کو تیل برآمد کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے کل دو بار ٹروتھ سوشل پر چین سمیت مختلف ملکوں سے درخواست کی کہ آبنائے ہرمز کھولنے میں اس کی مدد کریں!

اب مڈل ایسٹ مانیٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکرز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گذر کر چین جا رہے ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکی بحریہ اپنی لگائی ہوئی پابندیوں کے نفاذ اور ایرانی برآمدات کے راستے بند کرنے سے عاجز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha