18 جون 2026 - 23:14
حزب اللہ نے ایک بار پھر جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کو اپاہج کر دیا

حزب اللہ کے آپریشن روم نے آج جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے بستی "کفرتبنیت" اور علاقے "علی الطاہر" میں دراندازی کی بار بار کی جانے والی صہیونی فوجیوں کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کی خبر دی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ حزب اللہ نے اس سلسلے میں کہا: اسرائیل چار دن پہلے سے بستی کفرتبنیت اور علاقے علی الطاہر کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہا تھا اور اس نے یہ آپریشن کئی محاذوں سے، فضائیہ اور توپ خانے کی مدد سے انجام دیا۔

لبنانی مقاومت نے زور دے کر کہا: حزب اللہ کے مجاہدین نے اپنے میزائل اور ڈرون حملوں سے ان صہیونی کوششوں کو ناکام بنایا اور اسرائیلی افسران اور فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

حزب اللہ نے مزید کہا: بدھ کو اسرائیلی دشمن کے پیدل دستوں کے ایک گروپ کی نگرانی کی گئی جو کفرتبنیت کے شمال مشرق پر قبضہ کرکے وہاں تعینات ہونے کا ارادہ رکھتے تھے، چنانچہ مجاہدین نے انہیں ابابیل خودکش ڈرونز کے حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں جارح دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور ان میں سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

اس بیان کے مطابق، یہ جھڑپیں آج صبح سویرے بھی جاری رہیں اور حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی سازوسامان ـ بشمول ایک مرکاوا ٹینک ـ کو نشانہ بنایا اور صہیونی فوجیوں کو پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق، صہیونی دشمن کی افواج ابھی بھی کفرتبنیت کے جنوب میں موجود ہیں اور کفرتبنیت-علی الطاہر کا علاقہ ان کی دسترس سے خارج ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha