12 مارچ 2026 - 15:08
شہید آیت اللہ خامنہ ای کو سلام، ایران کے سپریم لیڈرنے امریکہ کے سامنے نہیں ٹیکے گھٹنے:بھارتی رکن پارلیمنٹ

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آنند بھدوریا نے مرکزی حکومت پرامریکہ کے آگے جھکنے کا خطرناک الزام لگایا۔ انہوں نے غزہ-اسرائیل جنگ کے درمیان وزیراعظم کے اسرائیل دورے کی تنقید کرتے ہوئے اسے سیکورٹی سے کھلواڑ بتایا۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈرکی تعریف کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی پالیسی پرسوال اٹھائے اور اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پراپنی بات رکھی۔

شہید آیت اللہ خامنہ ای کو سلام، ایران کے سپریم لیڈرنے امریکہ کے سامنے نہیں ٹیکے گھٹنے:بھارتی رکن پارلیمنٹ

بھارتی اپوزیشن سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آنند بھدوریا نے مرکزی حکومت پرامریکہ کے آگے جھکنے کا خطرناک الزام لگایا۔ انہوں نے غزہ-اسرائیل جنگ کے درمیان وزیراعظم کے اسرائیل دورے کی تنقید کرتے ہوئے اسے سیکورٹی سے کھلواڑ بتایا۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈرکی تعریف کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی پالیسی پرسوال اٹھائے اور اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پراپنی بات رکھی۔

یوپی کے دھورہرا سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آنند بھدوریا نے بدھ کے روزمرکزی حکومت پرامریکہ کے سامنے جھکنے کا الزام لگایا۔ لوک سبھا میں اسپیکراوم برلا کے خلاف اپوزیشن کے ذریعہ لائی گئی تحریک عدم اعتماد پربحث میں حصہ لیتے ہوئے آنند بھدوریا نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکارکردیا۔ انہوں نے شہادت کوگلے لگانا قبول کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت پرامریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے کا الزام لگایا۔


انہوں نے ایوان میں کہا کہ مرکزی حکومت کوعوام کو بتانا چاہئے کہ غزہ-اسرائیل جنگ کے بعد دنیا کے کون سے ملک کے وزیراعظم نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کس کے مشورے پر وزیراعظم نے جنگ کے دہانے پرکھڑے ملک کا دورہ کیا؟

آنند بھدوریا نے ایوان میں اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کو وہ سلام کرتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیکنے سے انکارکردیا اورشہادت کو گلے لگانا قبول کیا۔ آپ نے امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جنگ کے دہانے پرکھڑے اسرائیل کے دورے پر بھیج کران کی سیکورٹی کے ساتھ کھلواڑکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اسرائیل بھیج کروزیراعظم کی جان خطرے میں ڈالنے کا کام کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم سے متعلق کہا گیا تھا کہ ان کو اپوزیشن کی اراکین پارلیمنٹ سے خطرہ ہوسکتا ہے، لیکن انہیں جنگ کے دہانے پرکھڑے اسرائیل بھیجا گیا۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکراوم برلا سے ان کی پارٹی یا انہیں کوئی شکایت نہیں ہے اوراسپیکرنے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوکوایوان میں بولنے کے لئے پورا وقت ہے، لیکن بی جے پی کے اقدامات کی وجہ سے اسپیکراوم برلا کے خلاف تحریک لانی پڑی ہے۔ انہوں نے اپنی پوری تقریرمیں مرکزکی مودی حکومت پرسوال اٹھایا اورامریکہ-اسرائیل اورایران جنگ پروزیراعظم مودی کی خاموشی پرسوال اٹھایا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha