12 مارچ 2026 - 16:33
کیا ایران امریکی ڈیٹا سینٹرز کو نشانہ بنائے گا؟

روسی خبر ایجنسی ریانو ویستی نے ایک ایرانی سفارتی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں متعینہ وہ امریکی ڈیٹا سینٹرز جو ایران کے خلاف جنگی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، ممکنہ طور پر ایرانی حملوں کا نشانہ بنیں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || روسی خبر ایجنسی ریانو ویستی نے ایک ایرانی سفارتی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں متعینہ وہ امریکی ڈیٹا سینٹرز جو ایران کے خلاف جنگی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، ممکنہ طور پر ایرانی حملوں کا نشانہ بنیں گے۔

اس روسی ذریعے نے مذکورہ ذریعے کا نام ظاہر کئے بغیر، کہا کہ امریکہ خطے کی عرب ریاستوں میں اپنے زیر انتظام ڈیٹا سینٹرز کو ایران کے خلاف انٹیلی جنس اور فوجی یلغار کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

اس ایرانی ذریعے نے کہا: عین ممکن ہے کہ ایران اگلے دنوں ان مراکز پر حملہ کرے اور یہ کہ امریکہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے آپٹک فائبر کے ڈھانچوں کو بھی ایران کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

انھوں نے ریانوویستی سے کہا: یہ مفروضہ کہ عرب ممالک میں ڈیٹا سینٹرز اور آپٹک فائبر کے ڈھانچوں پر حملہ ہو سکتا ہے، اس حقیقت پر استوار ہے کہ عرب ممالک نے امریکہ کو ان ڈھانچوں کے غلط اور غیر قانونی استعمال سے روکنے کی کوشش نہیں کی ہے یا وہ امریکہ کو نہیں روک سکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha