کراچی میں مرکزی منابر سے خطاب کرنے والے علماء کرام کا ایک اہم مشاورتی اجلاس پاک محرم ہال میں منعقد ہوا، جس میں نجف اشرف اور قم المقدسہ سے تشریف لائے ہوئے علماء کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور مقامی جید علماء نے بھی شرکت کی۔

16 جون 2026 - 19:23

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق اجلاس میں علماء کرام نے مختلف دینی، فکری اور تبلیغی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور متفقہ طور پر چار اہم نکات پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں طے پانے والے نکات درج ذیل ہیں:

1۔ رہبر معظم کی شہادت کے بعد موجودہ دور کو تشیع کے عزت و وقار کا دور قرار دیتے ہوئے اس پہلو کو منبر سے اجاگر کیا جائے گا۔
2۔ حضرت علیؑ کی جنگوں، شجاعت اور سیرتِ جہاد کو مجالسِ عزا کے خصوصی نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔
3۔ مجالسِ عزا میں اتحاد بین المسلمین کے تقاضوں کو پہلے سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔
4۔ داخلی اختلافات اور فرقہ وارانہ انتشار سے مکمل اجتناب اور اس کے سدباب کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اس نوعیت کے مشاورتی اجلاسوں کو آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha