14 مارچ 2026 - 12:18
مآخذ: ابنا
رہبر انقلاب اسلامی کے انتخاب پر اہل بیت فاونڈیش کا اہم بیان

رہبرانقلاب اسلامی، ولی امرمسلمین جهان، حضرت آیت اللہ العظمی سید مجتبی حسینی خامنہ ای مدظلہ العالی کے شایستہ انتخاب پراہل بیتؑ فاؤنڈیشن ہند، کا اعلان تجدید عہد و اطاعت۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
"الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ۔(مائده/۳)"
امت اسلامیہ کی ہدایت و رہبری کے لئے مجلس خبرگان رہبری کے شایستہ اورمدبرانہ اور شجاعانہ انتخاب، ولی امرمسلمین جهان، کی حیثیت سے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیدمجتبی خامنہ ای مدظلہ العالی کے تعیُّن نے دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو نئی امید اور تازہ روح بخشی ہے۔ اورعالمی استکبار کو مایوس و نا امید کردیا ہے۔ 
دشمن سمجھ رہا تھا کہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی شہادت سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا، لیکن الحمدللہ، اس شایستہ انتخاب سے دشمن کی امیدوں پر پانی پھرگیا۔
رہبرمعظم انقلاب کی شہادت امت اسلامیہ کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، لیکن اب ہم مسلمانان جهان کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہید رہبر کے راستے کو اپنائیں اورعالمی استکبارکے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوارکی طرح ڈٹے رہیں، اورجدید رہبرانقلاب اسلامی، ولی امر مسلمین جهان حضرت آیت اللہ العظمی سید مجتبی خامنہ ای دام ظلہ العالی کی ہدایات اور رہنمائیوں کی پیروی کریں۔
ہم اراکین اہل بیتؑ فاؤنڈیشن(ہند)، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی شہادت پرامت مسلمہ کوتعزیت پیش کرتے ہوئے، رہبر جدید انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید مجتبی حسینی خامنہ ای مدظلہ العالی سےتجدیدعہدو اطاعت کا اعلان کرتے ہیں اور بارگاہ الٰہی میں ان کی سلامتی، سربلندی، طول عمر اور امت مسلمہ کی ہدایت و رہبری میں مزید توفیقات کے طلبگار ہیں۔آمین یا رب العالمین
سید سرورعباس نقوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha