بیان کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله قاصم الجبارین
فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ
کویت کے معزز اور کریم عوام؛
چار ماہ سے زائد عرصہ قبل، شیطان اکبر امریکہ کی طفل کُش فوج نے عظیم اسلامی قائد اور بے مثال مرجع تقلید حضرت امام خامنہ ای رحمۃ اللہ علیہ کو شہید کر دیا اور میناب اسکول کے 168 بچوں اور طلباء کو قتل اور ٹکڑے ٹکڑے کرکے ہمارے خلاف ایک جنگ کا آغاز کر دیا جو آج تک جاری ہے اور اس جنگ میں بہت سی جارحیتوں کا مبدأ اور ذریعہ کویت کی مقدس سرزمین پر امریکی قابضوں کے اڈے ہیں۔
ان ہی جارحیتوں کے امتداد میں، گذشتہ رات، امریکی جارحوں نے نے جنوبی ایران میں کئی اڈوں کو نشانہ بنایا جن میں سے عجز اور سنگدلی کے باعث خوزستان کے شہر ہویزہ میں کسانوں سے گندم خریدنے کا ایک گودام اور ایلام صوبے کے شہر دہلران میں معدنی پانی کی فیکٹری کو بمباری کا نشانہ بنایا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور ایرواسپیس افواج کے مجاہدین نے دشمن کی ان جارحیتوں کے جواب میں، آپریشن نصر-2 کی چھٹی لہر کا آغاز مبارک کوڈنیم "یا رسول اللہ(ص)" سے کیا اور کویت میں امریکی فوجی اڈے کے سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز، میزائل اور فضائی دفاعی ریڈار، پیٹریاٹ فضائی دفاعی کمپلیکس، سازوسامان کا مرکز اور ہیمارس میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا کر تباہ اور تہس نہس کر دیا۔
آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ہماری آپ سے نہ صرف کوئی دشمنی نہیں، بلکہ ہم کویت کی معزز اور نجیب قوم سے بہت محبت کرتے ہیں اور یہ محض امریکی مجرموں کے خلاف جوابی کارروائی کا تسلسل ہے۔
لہٰذا آپ مسلمان اور کریم قوم سے توقع ہے کہ ان طفل کُش قابضوں کو اپنی سرزمین سے باہر نکال پھینکیں۔ کویت کی پاک سرزمین کو ایسے مجرموں کے قبضے میں نہیں رہنا چاہئے جنہوں نے صرف گذشتہ دو سالوں میں غزہ میں ستر ہزار فلسطینیوں ـ بشمول 20 ہزار بچوں کو شہید کیا اور میناب اسکول کا سانحہ پیش کیا۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ جارح امریکی اداروں کو تباہ کرنے اور اسلامی سرزمینوں کو امریکی قبضہ کاروں کے اڈوں سے آزاد کرانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔
إِنْ تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ