10 فروری 2026 - 01:10
ایران امریکی طیارہ  بردار جہاز کو کیونکر اسکریپ میں تبدیل کرے گا؟ ویڈیو

ایران خلیج فارس کے پانیوں میں موجود امریکی بحری جہازوں سے نمٹنے کے لئے، غیر متناسب جنگ (Asymmetric warfare) کی حکمت عملی سے استفادہ کرتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی || وہ بحری جنگی جہاز ـ جن کا مقابلہ کسی ملک کے لئے ممکن نہیں ـ اس تقابل میں بالکل زد پذیر (Vulnerable) ہیں۔

ایران ابتدائی طور پر مہاجر-6 اور ابابیل-5 "ماورائے افق (Beyond the Horizon) ریڈارز" کے ساتھ، نیوی گروپس کی تعیناتی کے مقام کی درست معلومات جمع کرتے ہیں اور ان کے اوپر ریڈار لاک کرتے ہیں بعدازاں جہاز شکن بیلسٹک میزائلز "خلیج فارس اور ہرمز-2 (المعروف بہ جہازوں کا شکاری)" اچانک داغے جاتے ہیں تاکہ ایجیس بیلسٹک میزائل دفاعی نظام (Aegis Ballistic Missile Defense System) کو مکمل طور پر مصروف کر دے اور اس کے دفاعی میزائلوں کے ذخیرے کا خاتمہ کر دے اور دشمن کی صفوں میں خوف کی لہر دوڑا دیں۔

دوسرے مرحلے میں "عاشورا کلاس" کی سینکڑوں تیزرفتار کشتیاں اور بڑی تعداد میں "سراج" نام کی راکٹ بردار کشتیاں ـ جو کم فاصلے پر مار کرنے والے کروز میزائلز "نصر" سے لیس ہوئی ہیں؛ دشمن کے جہازوں پر ہلہ بول دیتی ہیں۔ اسی اثناء میں سینکڑوں "شاہد-136" اور "آرش-2" کامیکازے ڈرونز، فضا سے امریکی جہازوں کے عرشے پر نصب ریڈاروں اور مواصلاتی نظامات کو نشانہ بناتے ہیں اور انہیں اندھا کر دیتے ہیں۔

اسی اثناء ميں "غدیر کلاس" کی "ڈیزل الکیٹرک" آبدوزیں قریبی فاصلے سے اپنے "والفجر تارپیڈوز" طیارہ بردار جہاز سمیت امریکی جہازوں کی طرف فائر کرتی ہیں۔

اسی موقع پر ایرانی بحری جہاز تیزرفتاری سے آبنائے ہرمز کو "صدف-2" اور سی بیڈ پر تعینات ہونے والی "ماہام" بارودی سرنگوں سے بھر دیتے ہیں، تاکہ بحری بیڑے کے فرار کا راستہ بالکل بند ہو جائے۔

امریکی جہاز کی رفتار سست ہوتی ہے تو طویل فاصلے پر مار کرنے والے "غدیر کروز میزائلز" اور "ابو مہدی کروز میزائلز" خفیہ ساحلی لانچرز سے داغے جاتے ہیں اور دشمن جہاز پر حتمی ضرب لگا دیتے ہیں۔

آخرکار عرشہ مکمل طور پر تباہ ہوجاتا ہے اور طیارہ بردار جہاز کے اہم حصوں میں آگ لگ جاتی ہے۔

آبراہام لنکن طیارہ بردار جہاز اپنی جنگی صلاحیت کھو دیتا ہے اور بیڑے میں موجود جہاز اسے ڈوبنے سے بچانے کے لئے، کاروائی کو منسوخ کر دیتے ہیں اور گھبراہٹ کی حالت میں پسپائی اختیار کرتے ہیں۔

یہ امریکی جہازوں کا مقابلہ کرنے کے لئے غیر متناسب (Asymmetric warfare) کا منظرنامہ اور غیر روایتی جنگی جنگ روشوں کا مجموعہ ہے جو ان کی کمیتی اور فنی برتری کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیتا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha