17 مئی 2026 - 14:23
امریکہ اپنی حماقت دہرائے گا، تو جواب پہلے سے بالکل مختلف ہوگا، بریگیڈیئر جنرل پاسدار شکارچی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے امریکہ کے وہمی صدر کی طرف سے ایران کے خلاف بار بار کی دھمکیوں اور ہرزہ سرآئیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ایران کے خلاف تیسری مسلط کردہ جنگ میں امریکہ کی ذلت آمیز شکست کا ازالہ کرنے کے لئے کسی بھی حماقت دہرائی جائے تو اس کا نتیجہ امریکہ کے لئے مزید تباہ کن اور پہلے سے زیادہ شدید ضربوں کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان، بریگیڈیئر جنرل پاسدار ابوالفضل شکارچی نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکہ کے وہمی صدر کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بار بار کی دھمکیوں اور ہرزہ سرائیوں پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا: اگر امریکہ تیسری مسلط کردہ جنگ میں اپنی ذلت آمیز شکست کا کا ازالہ کرنے کی غرض سے کسی بھی حماقت نئی حماقت کی تو اس کا نتیجہ امریکہ کے لئے مزید تباہ کن اور پہلے سے زیادہ شدید ضربوں کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا: امریکہ کا بے بس اور شکست خوردہ صدر کو جان لینا چاہئے کہ اگر وہ اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانا چاہئے تو امریکہ کے انتہائی قیمتی اثاثے اور پٹی ہوئی فوج کو نئے، جارحانہ، حیران کن طوفانی منظرناموں کا سامنا کرنے پڑے گا۔ اور امریکہ اپنے صدر کی مہم جویانہ اور خودساختہ دلدل میں ڈوب جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha