ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں
-
آیت اللہ خامنہ ای، امت اسلامی کے ناقابل شکست سپہ سالار اور اسلامی ہیرو ہیں، مفتی گلزار احمد نعیمی
پاکستان کی قومی اسمبلی میں مذہبی اقلیتوں کی کمیٹی کے رکن نے کہا: عالم اسلام آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت کو نہ صرف ایران بلکہ پوری امت اسلامی کے لئے تسلیم کر چکا ہے اور ان کے خطابات و بیانات مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں، نوجوان مسلمان نسل نے انہیں "اسلامی ہیرو" کے طور پر قبول کر لیا ہے۔
-
عدیم المثال شجاعت کی داستان؛
ہمارے HERO# آج شب آ گئے / تصویریں
کل رات حسینیۂ امام خمینی(رح) میں ایک سادہ اور خالصانہ مجلس عزا برپائی؛ لیکن جس نے البتہ ایک مجلس عزا سے بڑھ کر اثرات مرتب کئے۔ رہبر معظم کی جو تصویر مؤمن شہریوں کے ساتھ، جبکہ انتہائی سکون و اطمینان اور عظمت و وقار کے ساتھ بیٹھ کر سید الشہداء (علیہ السلام) کے مصائب پر آنسو بہا رہے ہیں، بہت جلد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مسکراہٹیں واپس آ گئیں۔ دلوں کو سکون ملا۔ عوام دلی خوشی سے سرشار ہو گئے اور ہیش ٹیگ #Hero دوبارہ ٹرینڈ ہونے لگا۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
مسلمانوں کے ہاں اہم سرخ لکیر مرجعیت ہے، آیت اللہ محمدی
رہبر انقلاب کے قم دفتر کے سربراہ نے امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو دی گئی ٹرمپ کی دھمکیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: عالم اسلام اور جہان تشیّع میں سب سے اہم سرخ لکیر مرجعیت کا منصب ہے۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
رہبر انقلاب کے خلاف دھمکیوں کو احرار عالم کے رد عمل سامنا کرنا پڑے گا، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رکن نے کہا: اگر آیت اللہ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھر کے آزادی پسند بھی اس کا جواب دیں گے۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
رہبر معظم کی شان میں میں ٹرمپ کی گستاخی پر مراجع تقلید اور اسلامی شخصیات کا موقف
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رببر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی شان میں ٹرمپ کی گستاخی اور انہیں قتل کی دھمکیوں کی مذمت میں مراجع تقلید اور مذہبی شخصیات کا رد عمل۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
ویڈیو | رہبر معظم امام خامنہ ای کی شان میں ٹرمپ کی ہرزہ سرائیوں پر سینیٹر علامہ جعفری کا رد عمل
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستان کے مذہبی-سیاسی راہنما، مجلس وحدت مسلمین کے قائد اور پاکستانی سینٹ کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی شان میں امریکی صدر ٹرمپ کی گستاخیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ڈونلڈ ٹرمپ جو ایک احمق، جنونی بے وقوف آدمی ہے، اس نے ہمارے رہبر، ہمارے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بارے میں کہا ہے کہ ہم انہیں قتل کریں گے، یہ ایسا ہی ہے جیسا کوئی کہہ دے کہ میں جا رہا ہوں کہ پوپ کو مار دوں۔۔۔ وہ ہمارے مذہبی رہبر ہیں، ہمارے روحانی رہبر ہیں، اور سیاسی رہبر ہیں۔۔۔ ویڈیو کو آخر تک دیکھ لیں:
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
امام خامنہ ای کے خلاف کسی بھی فرد یا حکومت کی کوئی بھی دھمکی یا جارحیت پر محارب کا حکم مترتب ہوتا ہے، آیت اللہ نوری ہمدانی
اسلامی امت کے عظیم مرجع اور رہبر کی خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام، اسلام کی بنیاد اور تمام مسلمانوں کی جانوں پر جارحیت شمار ہوگا، اور مؤمن ایرانی قوم اور دنیا کے تمام تر حریت پسند کے سخت اور تباہ کن ردعمل کے سبب بنے گا۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
صہیونیت اور استکبار کے سرغنوں کے خلاف آیت اللہ مکارم شیرازی کا اہم اور دو ٹوک فتویٰ
شیعہ مرجع تقلید نے فرمایا: جو بھی شخص یا ریاست مسلمہ امہ اور اس کی حکمرانی اور قیادت و مرجعیت کو دھمکی دے یا (خدا نخواستہ) ان پر حملہ کرے، اس کا حکم "محارب" کا حکم ہے اور مسلمانوں یا اسلامی حکومتوں کی طرف سے دھمکی یا حملہ کرنے والوں کے ساتھ تعاون اور ان کی تقویت، حرام ہے اور ضروری ہے کہ پوری دنیا میں ان دشمنوں کو اپنی بات اور موقف سے پشیمان کر دیں۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
صہیونی حملہ پوری امت کے لئے اعلان جنگ / رہبر کی شان میں جسارت برداشت نہیں کریں گے، سیدحیدرعباس رضوی
مولانا سید حیدر عباس رضوی نے اپنے بیان میں کہا: قبلہ اول پر غاصبانہ قبضے کے ذریعہ شیطان بزرگ امریکہ کی ناجائز اولاد نے اقوام متحدہ کے قوانین نظر انداز کر پہلے تو مظلوم فلسطینیوں اور مزاحمتی تحریکوں کے عظیم سربراہوں کو نشانہ ظلم بنایا۔پھر ان مظلوموں کے حامی ملک یعنی اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کر کے پوری امت مسلمہ، ملت تشیع، اسلامی مزاحمت اور آزادی فکر و بیان سے کھلی جنگ کا اعلان کیا۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکی اور ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف دہلی میں پرزور احتجاجی مظاہرہ
نئی دہلی میں مولانا محسن تقوی کی قیادت میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کی دھمکی اور ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف دہلی میں پرزور احتجاجی مظاہرہ ہؤا اور آل انڈیا شیعہ کونسل، اہل بیت کونسل اور انجمن شیعت الصفا کے علاوہ مختلف تنظیموں کی شرکت۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
ایران کے ساتھ جنگ، امریکہ کی سلامتی کا خاتمہ، سی آئی کے سابق سربراہ کا انتباہ
امریکی سی آئی کے کے سابق سربراہ اور سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا نے ایران پر حملے کے خطرات کے بارے میں واضح انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ علاقائی تنازعے کو جنم دے گی / ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کو عراق میں کی گئی تاریخی غلطی سے سبق سیکھنا چاہئے۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
قائد امت مسلمہ کے خلاف کوئی بھی اقدام دنیا بھر کے حریت پسندوں کے شدید رد عمل کا سبب بنے گا، آیت اللہ نوری ہمدانی
آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے پیغام میں فرمایا: امریکہ اور اس کے ظالم حکمرانوں کو جان لینا چاہئے کہ ان کی یہ دھمکیاں نہ صرف ہماری قوم کے عزم میں کسی خلل کا سبب نہیں بن سکتیں، بلکہ امت مسلمہ کی صفوں میں مزید استحکام کا باعث بنتی ہیں۔ سب کو جان لینا چاہئے، اللہ اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
دنیا کا کوئی بھی نیک اور حریت پسند مسلمان رہبر انقلاب کو دی جانے والی دھمکی کو برداشت نہیں کرتا، آیت اللہ مکارم شیرازی
مراجع تقلید نے رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کی شان میں ٹرمپ کی گستاخی اور ہرزہ سرائیوں اور فضول گوئیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
ٹرمپ کی گستاخی کے پر رد عمل میں جامعۃ الزہراء(س) - قم کی طالبات کا بیان
جامعۃ الزہراء(س) کی طالبات نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے رہبر انقلاب کی شان میں گستاخی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "جواری ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی موت اور متکبر امریکی حکومت کے زوال کا جوّا کھیلا ہے"؛ انھوں نے دنیا بھر کے مدارس کی طالبات سے سے اپیل کی ہے کہ وہ واضح اور مضبوط موقف اختیار کریں تاکہ دنیا کو اپنا رد عمل دکھا سکیں! کیونکہ ہم سب پر فرض ہے کہ سپریم لیڈر کی حمایت اور خالص محمدی اسلام کے حوالے سے اپنے فرائض اور مشن کو پورا کریں۔
-
جو لوگ غزہ میں بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں، وہ ہم پر بدامنی کا الزام لگاتے ہیں / ٹرمپ نے ہماری غیرت و ایثار سے ناواقف ہے، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے اپنے خطاب میں کہا: ٹرمپ کہتا ہے کہ امریکہ نے داعش کو خطے سے نکال باہر کیا، ہمارا سوال یہ ہے کہ کیا تم نے داعش کو خطے سے نکال باہر کیا یا ایران اور شہید سلیمانی نے؟ اور پھر تم نے اس کے بدلے کو شہید کر دیا اور آج بھی داعش کی حمایت کر رہے ہو / ہم کسی کے ساتھ بھی اس قوم کی سربلندی اور عزت کا سودا نہیں کرتے ہیں، یہ مسئلہ ایرانیوں کی ذات میں جڑ رکھتا ہے۔ شہادت میرے لئے بستر کے اوپر مرنے سے کہیں زیادہ شیرین ہے، ہم نہیں ڈرتے۔