اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قانونی ماہرین کی جانب سے انگریزی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کو خط لکھ کر 'اسرائیل' سے تجارتی معاہدے معطل کرنے اور اسرائیلی وزراء پر سفری پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انگریزی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق خط میں اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی پامالی قرار دیا گیا ہے۔
خط میں انگریز حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قتلِ عام روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
نکتہ:
یاد رہے کہ انگلستان نے ہی نے ہی اسلامی-عرب ملک فلسطین میں اسرائیل نامی ریاست کی بنیاد رکھی اور یورپی یہودیوں کو فلسطینیوں پر مسلط کیا اور آج بھی امریکہ کے بعد انگلستان ہی غاصب صہیونی ریاست اور اس کی جارحیتوں کا حامی ہے اور غزہ کے عوام کے خلاف جنگ میں براہ بلاواسطہ اور بالواسطہ کردار ادا کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ