28 اکتوبر 2014 - 12:36
افغانستان میں امریکہ اور برطانیہ کو ناکامی

افغانستان کے صحافی مطیع اللہ خروتی نے کہا ہے کہ افغانستان میں سامراجی پالیسیوں کے باعث امریکہ اور برطانیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صحافی مطیع اللہ خروتی نے کہا ہے کہ افغانستان میں سامراجی پالیسیوں کے باعث امریکہ اور برطانیہ کو اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
مطیع اللہ خروتی نے منگل کے دن کابل میں ہماری دری سروس کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کے دوران صوبۂ ہلمند میں برطانوی فوجیوں کے سب سے بڑے اڈے کو افغان سیکورٹی فورسز کی تحویل میں دیۓ جانے اور افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگي کی مدت پوری ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی فوجیوں کو افغانستان کی حکومت اور ملت کی مرضی سے صوبۂ ہلمند میں تعینات نہیں کیا گيا تھا بلکہ وہ خود سرانہ طور پر اس صوبے میں تعینات ہوئے تھے۔ مطیع اللہ خروتی نے مزید کہا کہ برطانوی فوجیوں نے افغانستان میں داخلے کے وقت دعوی کیا تھا کہ طالبان اور القاعدہ کا صفایا کر دیں گے، منشیات کی پیداوار اور اس کی تجارت کی روک تھام کریں گے اور جمہوریت قائم کریں گے لیکن ان کو ان تینوں امور میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲