15 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ نے ایران کے تعلق سے متحدہ عرب امارات اور عرب ليگ کے حالیہ موقف کو اسرائیل،امریکہ اور برطانیہ کے اشاروں پر ناچنے سے تعبیر کیا ہے۔

ابنا: اسماعیل کوثری نے کہا کہ صدر احمدی نژاد اور انکی کابینہ کا جزیرہ ابوموسی کا دورہ حکومت کی جانب سے اس علاقے کے عوام کے احترام کے معنی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابوموسی، تنب بزرگ اور تنب کوچک نامی تین جزیرے ہمیشہ سے ایران کی ملکیت ہیں اور عرب لیگ کے حکام کے بیانات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امارات سمیت خلیج فارس کے دیگر عرب حکام ان جزائر پر اسلامی جمہوریہ ایران کی ملکیت سے بخوبی واقف ہیں اور صرف اسرائیل،امریکہ اور برطانیہ کے اکسانے پر علاقے میں کشیدگي پھیلانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ بدھ کو صدرمملکت جناب احمدی نژاد نے اپنی کابینہ کے ہمراہ صوبہ ہرمزگان کا دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے جزیرہ ابوموسی اور تنب بزرگ و تنب کوچک کا بھی سفر کیا اور ان جزائر کے عوام سے ملاقات کی۔ امارات نے اس دورے پر اعتراض کیا ہے۔.......

/169